کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 35
فَقَالَ: یَا فُلَانُ مَا مَنَعَکَ أَنْ تُصَلِّیَ فِی الْقَوْمِ؟ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَصَابَتْنِیْ جَنَابَۃٌ وَلَا مَائٌ قَالَ عَلَیْکَ بِالصَّعِیْدِ فَإِنَّہٗ یَکْفِیْکَ۔))[1]
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو الگ تھلگ بیٹھے ہوئے دیکھا جس نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا نہیں کی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اے فلاںتجھے کس چیز نے لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے روکا ہے؟ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں جنبی ہوگیا تھا اور پانی نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو مٹی سے تیمم کر لیتا تو وہ تیرے لیے کافی تھی۔‘‘
2۔ میاں بیوی دونوں اکٹھے غسل کر سکتے ہیں۔
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
((کَنْتُ اغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ مِنْ قَدَحٍ یُقَالُ لَہُ الْفَرَقُ ۔))[2]
’’میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں غسل کرتے جو بڑے پیالے کی طرح ہوتا تھا اور اسے ٹب کہا جاتا ہے۔ (جس میں6سیر 12چھٹانک پانی کی گنجائش ہوتی۔)‘‘
3۔ میاں بیوی ایک ہی ٹب سے پانی لے سکتے ہیں۔
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ:
((کَنْتُ اغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ تَخْتَلِفُ أَیْدِیْنَا فِیْہِ۔))[3]
[1] صحیح البخاری: :348۔
[2] صحیح البخاری: غسل الرجل مع امرأتہ : 250۔
[3] صحیح البخاری: 261۔