کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 28
2…ہاتھوں کو دھونا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ۔))[1] ’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھ مبارک دھوتے تھے۔ ‘‘ اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ((ثُمَّ صَبَّ بِیَمِیْنِہٖ عَلٰی شِمَالِہٖ…))[2] ’’پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔‘‘ اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ: ((فَغَسَلَ یَدَہُ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا۔))[3] ’’پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دو مرتبہ یا تین مرتبہ دھویا۔‘‘ 3…استنجا کرنا اور نجاست کو دور کرنا: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ: ((وَغَسَلَ فَرْجَہُ وَمَا أَصَابَہُ مِنَ الْأَذَی۔))[4] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جو نجاست لگی تھی اس کو بھی دھویا۔‘‘
[1] صحیح البخاری باب الوضوء قبل الغسل : 248، وصحیح مسلم باب صفۃ غسل الجنابۃ : 718، وسنن أبو داؤد باب الغسل من الجنابۃ: 243۔ [2] صحیح البخاری : 275۔ [3] صحیح البخاری : 275۔ [4] صحیح البخاری باب الوضوء قبل الغسل : 249، و صحیح مسلم باب صفۃ غسل الجنابۃ : 718 ، وجامع الترمذی باب ما جاء فی الغسل من الجنابۃ : 104 ، و سنن أبوداؤد باب فی الغسل من الجنابۃ: 243، وسنن النسائی باب إزالۃ الجنب الأذی عنہ قبل إضافۃ الماء علیہ : 416، وسنن ابن ماجۃ ما جاء فی الغسل من الجنابۃ : 573۔