کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 23
’’بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس وضوء کیا تو پورے سر اور کنپٹیوں کا مسح کیا۔‘‘ 3۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (( ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہٖ وَأُذُنَیْہِ بَاطِنِہِمَا بِالسَّبَاحَتَیْنِ وَظَاہِرِہِمَا بِإِبْہَامَیْہِ۔))[1] ’’پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا مسح کیا اور دونوں کانوں کے اندر ونی حصے کا شہادت کی انگلیوں سے اور بیرونی حصے کا انگوٹھوں کے ساتھ مسح کیا۔‘‘ 13۔پاؤں کو ٹخنوں تک تین باردھونا: سیّدنا حمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ((ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إِلَی الْکَعْبِیْنِ))[2] ’’پھر عثمان رضی اللہ عنہ نے دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین مرتبہ دھوئے۔‘‘ 14۔پاؤں کی انگلیوںکاخلال کرنا اور ملنا: سیّدنا مستورد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( رَأَیْتُ رَسُوْلَ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا تَوَضَّأَ یَدْلُکُ أَصَابِعَ رِجْلَیْہِ بِخِنْصَرِہٖ))[3] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ وضوء کرتے تو اپنے پاؤں کی انگلیوں کو اپنی چھنگلی کے ساتھ ملتے تھے۔‘‘ نوٹ: اگر موزے یا جرابیں پہنی ہوں تو ان پر مسح کیا جا سکتا ہے چنانچہ
[1] سنن النسائی:کتاب الطہارۃ باب مسح الأذنین مع الرأس وما یستدل بہ علی۔۔۔:حدیث نمبر : 102)۔ [2] صحیح البخاری: کتاب الوضوء باب الوضوء ثلاثا ثلاثا:حدیث نمبر : 159 ، و صحیح مسلم: کتاب الطہارۃ باب صفۃ الوضوء وکمالہ :حدیث نمبر : 537۔ [3] سنن أبوداؤد :کتاب الطہارۃ باب غسل الرجلین : حدیث نمبر : 148۔