کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 11
اَلصّلٰوۃُ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ أَشْرَفِ الْأَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
{ قُلْ لِّعِبَادِیَ الَّذِیْنَ آمَنُوْا یُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ} (ابراہیم:31)
’’(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم!)میرے ایماندار بندوں سے کہہ دیں کہ وہ نماز قائم کریں۔‘‘
الصّلوۃ (نماز )کا معنی:
الصّلٰوۃ:…یہ صَلّٰی یُصَلِّیْ صَلٰوۃً سے اسم مصدر ہے جس کا مطلب ہے
(1) نمازپڑھنا(2) دعاکرنا (3) تسبیح کرنا (4) کسی چیز پر متوجہ ہونا(5) برکت دینا (6) رحمت ، چنانچہ الصَّلٰوۃُ نمازکو کہتے ہیں جو کہ دعا اور تسبیح کا نام ہے جس کوانسان جب قلب وقالب کی توجہ کے ساتھ ادا کرتا ہے تودنیاوی زندگی میں برکت (راحت وسکون) اورآخرت میں رحمتوںکا مستحق ٹھہرتا ہے۔[1]
نماز کی فرضیت اور اہمیت و فضیلت :
نماز دین ِاسلام کا بنیادی ستون ہے اور اس کی حیثیت اسلام میںایسے ہی ہے جیساکہ کسی خیمہ کا ستون ہو اوراس کا ستون گرنے سے خیمہ ہی گر جاتا ہے۔ اسی طرح نماز چھوڑ دینے سے اسلام بھی چھوٹ جاتاہے جیساکہ سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] نیل الأوطار للشوکانی :1/367 والمعجم الوسیط: ص/522۔