کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 10
معروضات ٹھیک ہو ں تو یہ اللہ کا فضل ہے اور اگر ان میں کوئی غلطی اور کمی و کوتاہی ہو تو اس کا قصور وار میں ہوں۔
اہل علم سے انتہائی ادب سے گزارش ہے:
وَإِنْ تَجِدْ عَیْبًا فَسُدَّ الْخَلَلَا
جَلَّ مَنْ لَّا عَیْبَ فِیْہَ وَعَلَا
’’اور اگر تم کوئی عیب پاؤ تو اس نقص کو تم دورکردو۔ بلند وبالا ہے وہ ذات (اللہ) جس میں کوئی عیب نہیں۔‘‘
کہ وہ ہر قسم کی غلطی سے آگاہ کریں اور اصلاح بھی فرمائیں کیونکہ بتقاضائے بشریت غلطی کا ہونا عین ممکن ہے ہم روزانہ فرض نماز پڑھتے ہیں لیکن اس کے باوجود غلطی، سہو، بھول ہوجاتی ہے جس پر سجدہ سہو کا حکم ہے میں بھی اصلاح کروں گا اور سجدہ سہو بھی کروں گا اور انتہائی ممنون و مشکور ہوں گا اور میں اپنے فاضل بھائی الشیخ محمد اجمل بھٹی صاحب کا تہہ دل سے ممنون ہوں جنھوں نے بڑے اہتمام کے ساتھ کتاب کی تنقیح کی۔ رفع اللّٰہ قدرہ وسہّل أمرہ واستعملہ فی الخیر۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادنیٰ کوشش کو میرے لیے اور میرے والدین اور میرے اساتذہ کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور خالص اپنی رضا کے لیے قبول فرمائے (آمین)
اخوکم فی اللّٰہ
صہیب احمد