کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 9
حکیم محمود صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
آپ موصوف کے منجھلے صاحبزادے تھے۔ آپ نے طبیہ کالج سے زبدۃ الحکما کی ڈگری حاصل کی تھی۔ والد گرامی کی وفات کےبعد مولانا ابو البرکات رحمہ اللہ تعالیٰ کی نگرانی میں آپ نے درس نظامی مکمل کیا۔ حکیم صاحب جسمانی طور پر قوی الجثہ تو نہیں تھے مگر پہاڑ جیسا عزم رکھتے تھے۔ آپ کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں ایک عظیم الشان مسجد تعمیر ہوئی جس کا نام مسجد مکرم ہے۔ تا دم واپسیں مطب کے ساتھ اس مسجد کی خطابت کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔ آپ نے1994 ء کو سفر آخرت اختیار کیا۔
آپ کے پسماندگان میں چھے بیٹیاں اور چھے بیٹے ہیں۔ سب بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ بیٹوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ سعود صاحب:آپ حکیم صاحب موصوف کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ طبیہ کالج سے فارغ التحصیل ہیں اپنا کامیاب مطب چلاتے ہیں۔
2۔ اسعد صاحب:آپ مرحوم کے دوسرے بیٹے ہیں۔ آپ ماشاء اللہ حافظ قرآن ہیں۔ درس نظامی سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنی دوکان کے ساتھ مسجد مکرم میں خطابت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔
3۔ احمد صاحب:آپ حکیم صاحب کے تیسرے بیٹے ہیں۔ بی۔ ایس۔ سی ہیں۔ ایک ہائی سکول چلاتے ہیں سکول کا سٹاف دو درجن معلمات پر مشتمل ہے۔
4۔ سعد صاحب:بھائیوں میں آپ کا چوتھا نمبر ہے۔ آپ طبیہ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں اور حکیم صاحب مرحوم و مغفور کے مطب میں بیٹھتے ہیں ماشاء اللہ ایک کامیاب طبیب ہیں۔
5۔ جواد صاحب:بھائیوں میں آپ کا نمبر پانچواں ہے۔ آپ علم الادویہ کے سال دوم کے طالب علم ہیں۔ ایم۔ ڈی کی ڈگری کے لیے کوشاں ہیں۔
6۔ اویس:آپ اپنے بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور بی۔ ایس۔ سی کے طالب علم ہیں۔
محمد بن اسماعیل السّلفی
راقم الحروف حضرت سلفی رحمہ اللہ تعالیٰ کا بڑا بیٹا ہے۔ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے دادا مرحوم جناب مولانا ابراہیم رحمہ اللہ سے حاصل کی۔ عربی کی ابتدائی صرف ونحو سے منتہیٰ کتبِ حدیث تک