کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 82
فرمائے تھے۔ اب حسب ذیل اساتذہ اپنے علمی مقام، تقویٰ، تبحرِ علمی، ایثار اور تمسک بالکتاب والسنہ کی حیثیت میں ہمارے ملک میں ممتاز ہے۔ (1)مولانا حافظ عبدالمنان صاحب نور پوری مدظلہ(2)مولانا عبدالحمید صاحب(3)مولانا محمد رفیق صاحب(4)مولانا عبدالحمید اثری صاحب(5)قاری منظور احمد صاحب(6)مولانا محمد سلیمان صاحب۔ اب جامعہ محمدیہ میں انگریزی ادب اور علوم جدیدہ کی تعلیم کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے۔ نیز حکومت سعودی عرب کی طرف سے بھی کبھی کچھ استاد مبعوث کیے جاتے ہیں۔ جس مدرسہ میں کبھی مولانا محمد حنیف ندوی کے ہمراہ صرف دس طلبا زیر تعلیم تھے۔ آج پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی سلفی مسلک کے طلباء قرآن و سنت کی تعلیم کے لیے آتے ہیں۔ یہ سب بانی مدرسہ کی ایمانی فکر اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔