کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 67
مذمت، زہدو قناعت، حقوق العباد، حقوق والدین، حقوق اقربا، حقوق ہمسایہ، حقوق زوجین، خدمت خلق کی اہمیت، صداقت شعاری، کذب و افتراکے نقصانات، غیبت کی تباہ کاریاں، حسد کی مذمت، صلح کی فضیلت، تکبر و خودبینی کی مذمت، صبر و شکر کی فضیلت، بیوگان و یتامی کے حقوق، پردےکی حکمت، زینت کی حدود،رواداری،امانت، سود، حسن معاملہ، اسلام میں تجارت کے اصول، توکل علی اللہ کی اہمیت، خدا کا خوف،علاماتِ قیامت، دعاء کی اہمیت و فضیلت، اتفاق و اتحاد کی برکات،اسلام کا نظام اخلاق، اسلام کا نظامِ معاشرت،اسلام کا نظام سیاست، اسلام کا نظام معیشت، اکل وشرب کے آداب، امن و سلامتی کی راہ۔ ظاہر ہے کہ یہ تمام موضوعات روزمرہ کے معاملات ہیں اور مولانا نے ان تمام پر اختصارکے ساتھ قرآن و سنت سے استشہاد کر کے خوب داد تحقیق دی ہے اور الحمدللہ جمعہ کے یہ خطبات محفوظ ہیں، ضرورت ہے کہ ان کی نوک پلک سنوار کر کتابی صورت میں شائع کیا جائے تاکہ عام واعظین کو معلوم ہو کہ علماء کا انداز تقریر کیا ہے۔ [1]
[1] الاعتصام کے متعدد شمارے 68۔ 1963ء