کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 38
کتاب الاذکیا میں ابن الجوزی نے لکھا ہےکہ ایک دانشمندکی ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرا جو راستے میں کھڑا تھا۔ دانشمند نے پوچھا کیوں کھڑے ہو۔ اس نے جواب دیا ایک انسان کا انتظار ہے۔ دانشمند نے کہا پھر تمہیں بڑا طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر انسان کا انتظار اس قدر طویل ہے تو امیر کارواں کے لیے نرگس کو اپنی بےنوری کے لیے کتنے ہزار سال تک آنسو بہانے پڑیں گے۔ اللهم اغفرله وارحمه واعف عنه وعافه. مولاناابومرتضی گل حسن خان اخبار الاعتصام کل عصرکے وقت موصول ہوا۔ پہلے صفحےپر خبر وحشت اثر وفات حسرت آیات حضرت مولانا امیر جماعت اہل حدیث پڑھ کر دل کو اتنا صدمہ ہوا کہ بےہوشی طاری ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ خویش و اقارب کو صبر جمیل دے اور دین اسلام کے لیے آپ کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ آمین قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی کا مکتوب بنام ایڈیٹر الاعتصام مکرمی و محترمی جناب ایڈیٹر صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، حضرت مولانا محمد اسماعیل کی وفات سے دل کو سخت رنج و غم ہوا مرحوم برصغیرکے ممتاز عالم،وسیع النظر محقق، مفکر اور مصنف تھے۔ درس و تدریس اور خطابت کے ذریعہ آپ نے دین وملت کی طویل عرصہ تک جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یادگار رہیں گی۔ سب سےبڑی بات یہ ہے کہ وہ وحدتِ امت کے زبردست داعی تھے اور فرقہ وارانہ تنگ نظری کے شدید مخالف تھے۔ ان کے انتقال سے علماء کی صفوں میں شدید خلا محسوس کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے دامانِ رحمت میں جگہ دے اور آپ کی جماعت کے صاحبان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ والسلام مخلص سجادمیرٹھی