کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 21
تقسیم ابواب باب اول: خاندان کا اجمالی تعارف،حضرت سلفی رحمہ اللہ کی ولادت باسعادت،تعلیم و تربیت کے مراحل،وزیرآباد،دہلی،امرتسراور سیالکوٹ میں حصولِ علم،گوجرانوالہ میں تقرر،قومی وجماعتی خدمات کا خاکہ،آپ کا سوانحی مکتوب،عام معمولات زندگی،حضرت کے عادات وخصائل،بیماری اور وفات۔ باب دوم: قومی پریس کا خراج عقیدت،تعزیت کی قراردادیں،جنازہ کا آنکھوں دیکھا حال یادیں اور تاثرات،پاکستانی زعما کی آرا،علمائے ہند کے تاثرات،منظوم خراج عقیدت۔ باب سوم: تبلیغی خدمات،خطباتِ جمعہ،دروس قرآن،تبلیغی مکاتیب،فتاویٰ،جماعتی اخبار کا اجراء،اہل حدیث کانفرنسوں کا انعقاد،جامعہ محمدیہ،جامعہ سلفیہ اور جامعہ تعلیم القرآن و الحدیث کا قیام۔ باب چہارم: حضرت سلفی رحمہ اللہ کا اندازِ تحریر اور علمی کتب پر تبصرہ باب پنجم: حضرت سلفی رحمہ اللہ کے شیوخ،اساتذہ کرام و تلامذہ کا تذکرہ۔