کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 20
شکر گزار ہوں جنہوں نے حضرت موصوف کی حیات پرانوارکے لیے کتاب و رسائل فراہم کیے۔ یہ تمام موادکی فراہمی میرے لیے ناممکن تھی اگر میرے عم محترم جناب حافظ محمد امجد صاحب ایڈووکیٹ اور جناب ملک محمد ضیاءاللہ مالک ہارون ٹیکسٹائل میرے ساتھ تعاون نہ فرماتے۔ مجھے جو بھی سوانحی مواد حاصل ہواور انہی کی سعی عمل سے فراہم ہو سکا اگر نہ ایک پردہ دار خاتون سے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اتنی قلیل مدت میں ایک عظیم الشان شخصیت کی حیات و خدمات پر قلم اٹھائے۔ میں ان کی ممنونِ احسان ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت ان کا ستارہ اقبال بلند فرمائے۔ آمین۔
یہ بڑی ناسپاسی ہوگی اگر میں برادر عزیز محمد عبداللہ نعمان اور اپنی ہمشیرہ صائمہ ارشد کا شکریہ ادا نہ کروں جنہوں نے شب و روز میرے ساتھ تعاون کیا اور میرے کام کو آسان بنایا۔ میں اپنی دادی جان اور والدہ ماجدہ کی بھی شکر گزار ہوں جن کی دعائے نیم شبی میرے لیے دین و دنیا کی سعادت کا باعث ہے۔
علماء کا تذکرہ صدقہ جاریہ ہے۔ اللہ اس محنت کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
فقط
سعدیہ ارشد
طالبہ ایم۔ اے۔ علوم اسلامیہ