کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 158
خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنے علاقے میں بےحد جماعتی خدمات سرانجام دیں اور دے رہے ہیں۔ (8) حافظ عبداللہ :ضلع گوجرانوالہ کے ایک قصبے لدھے والا وڑائچ کے رہنے والے تھے، حضرت حافظ محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ کے داماد اور شاگرد تھے۔ حضرت مولانا سے کئی سال مصروف استفادہ رہے۔ تاریخِ وفات کا علم نہیں ہو سکتا۔ (9) مولانا نیازاللہ خاں :اصل تعلق مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور سے تھا۔ چار پانچ سال مولانا کی خدمت میں رہے۔ قیام پاکستان کے بعد ضلع فیصل آباد آگئے تھے۔ جماعت اسلامی سے تعلق ہے۔ کبھی کبھی ان سے ملاقات ہوتی ہے۔ (10) اسماعیل ضیا :گوجرانوالہ کے ایک کالج سے بی اے کیا۔ مولانا سے عربی پڑھی۔ سیاسی تعلق پہلے نیشنل عوامی پارٹی سے تھا، پھر پیپلز پارٹی سے منسلک ہوئے او رد ودفعہ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1997ء میں وفات پائی۔ 11۔ محمد فاضل :ضلع گوجرانوالہ کے کسی گاؤں سے تعلق تھا۔ وفات پا گئے تھے۔ حضرت حافظ محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ کے داماد اور شاگرد تھے۔ مولانا سے بھی استفادہ کیا۔ (12) سید سرور شاہ :کشمیر کے کسی مقام سے تعلق سکونت تھا۔ (13) فضل شاہ : یہ بھی کشمیر کے رہنے والے تھے۔ (14) خواجہ محمد قاسم : نیک خاندان کے نیک رکن تھے۔ مسلک اہل حدیث کے سلسلے میں نہایت غیور تھے۔ بعض مسائل کی وضاحت و تائید میں کئی اہم کتابیں تصنیف کیں۔ اپنا کاروبار کرتے تھے اور گوجرانوالہ کی ایک مسجد اہل حدیث میں بلامعاوضہ فرائض خطابت بھی انجام دیتے تھے۔ 19/دسمبر1997ء کو نماز جمعہ پڑھا رہے تھے کہ تشہد میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ (15) مولانا شرف الحق : احمد پور شرقیہ کے رہنے والے تھے۔ بہت اچھے مقالہ نگار اور مقرر تھے۔ ہفت روزہ الاعتصام میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے تھے۔ احمد پور شرقیہ کے ہائی سکول میں معلم تھے۔ 18۔ مارچ1997ء منگل کو حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کیا۔ (16) قاضی ظفر الاسلام :گوجرانوالہ کی مشہور دینی اور سیاسی شخصیت قاضی عبدالرحیم کے فرزند گرامی تھے۔ مولانا سے عربی کی بعض کتابیں پڑھیں۔ کوئٹہ میں محکمہ جنگلات میں آفیسر کی