کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 145
نامزد کیے گئے۔
مولانا ندوی کی تصانیف
مولانا کے علمی و ادبی مضامین جو مختلف مجلّات میں شائع ہوتے رہے ان کا تو اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔ مگر ذیل میں ان کی باقاعدہ تصانیف کی فہرست پیش کی جاتی ہے۔
(1)مسئلہ اجتہاد (2) افکار علامہ ابن خلدون (3) افکار غزالی (4) سرگزشتِ غزالی (5) تعلیمات غزالی (6) افکار غزالی (7) عقلیات ابن تیمیہ (8) مسلمانوں کے عقائد و افکار حصہ اول (9) اساسیات اسلام (10) ثقافت الفلاسفہ (11) مسلمانوں کے عقائد و افکار حصہ دوم (12) مطالعہ قرآن (13) مطالعہ حدیث (14) لسان القرآن جلد اول (15) لسان القرآن جلد دوم۔ [1]
مولانا کی تصانیف کی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے فلسفہ و منطق کے پیچیدہ اور گنجلک ترین مسائل و مضامین کو ادب کا دلآویز خلعت پہنا دیا ہے۔ ان کی تصانیف سے قاری وسعت معلومات سے اپنا دامن طلب بھر سکتا ہے اور زبان کی لطافت سے بھی بہرہ انداز ہو سکتا ہے۔ ان کے انتقال پر ہارون الرشید ارشد نے یہ مصرع تاریخ کہا ہے۔
مصنف مؤلف : مبصر۔ محیط
محدث۔ مفسر۔ محمد حنیف
1987ء
[1] ۔ الاعتصام 23دسمبر1988ء