کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 126
اس کتاب کا عربی نام ’’مسألۃ زیارۃ القبور فی ضوء الکتاب والسنۃ ‘‘ہے۔ مولانا کی دیگر کتابیں حسبِ ذیل عنوانوں سے عربی میں منتقل کی جا رہی ہیں۔ (1) السنۃ فی ضوء القرآن (2) مکانۃ النسۃ فی التشریع الاسلامی (3) صفۃ صلاۃ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم (4) تخطیط و جیز للحکوم ۃالاسلامیۃ۔ (5) مذھب الامام البخاری۔ مولانا کی ان عربی کتب کو ہندوستان کا ایک ادارہ جس کا نام ادارۃ البحوث الاسلامی والدعوۃ و الافتاء (جماعت سلفیہ ہند)بھی شائع کرنے کا اہتمام کر رہی ہے۔ نیز حکومت سعودی عرب کی طرف سے بھی مولانا کی بعض کتابوں کے عربی تراجم مفت تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس طرح عرب دنیا بھی حضرت سلفی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے سیراب ہو رہی ہے۔