کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 100
سورۃ فاتحہ کے بارے میں بھی مختلف آرا بیان فرمائی ہیں اور لاصلوٰۃ الا بفاتحۃ الکتاب کے بارے میں محکم دلائل دیئے ہیں۔ نماز کے بعد اذکار مسنونہ، سجدہ تلاوت، سجدہ سہو اور متفرق مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ صلوٰۃ المسافر، صلوٰۃ العیدین، جمع بین الصلوٰتین کے بارے میں محدثین کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخری باب میں جنازہ کے احکام و مسائل میں تجہیزو تکفین، مسنون کفن، غسل میت، جنازہ کی مسنون دعائیں، میت کے متعلق بعض مسائل بیان فرمائے ہیں اور آخر میں سوگ کا شرعی طریقہ اور بدعات ماتم پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ ہر ایک اختلافی مسئلہ کا ذکر کر کے مولانا نے طعن و تشنیع کا انداز اختیار نہیں فرمایا بلکہ صرف قرآن و سنت کے محکم دلائل پر اکتفا کیا ہے۔