کتاب: مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ - صفحہ 10
میرے استاد جناب والد محترم مولانا اسماعیل السّلفی ہیں۔ جس سال آنجناب نے انتقال فرمایا ان کی زیر نگرانی مباحث فی علم القرآن تالیف الدکتور صبحی الصالح اور علوم الحدیث تالیف الدکتور صبحی الصالح کا مطالعہ جاری تھا۔ راقم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (عربی) اور ایم اے (اسلامیات) کی سندات حاصل کیں۔ راقم الحروف ایک عرصے تک سنٹرل ٹریننگ کالج لاہور میں عربی اور علوم اسلامیہ کی تدریس کے فرائض سرانجام دیتا رہا۔
1۔ شعیب صاحب:میرے اکلوتے بیٹے ہیں۔ ماشاء اللہ حافظ قرآن ہیں۔ آنکھوں کی سرجری کی منتہیٰ ڈگری ایف۔ آر۔ سی۔ ایس (ایڈنبرا) سے ان کو اللہ تعالیٰ نے نوازا ہے۔ ماشاء اللّٰه لاقوۃ الا بالله یوفقہ اللّٰه بما یحب و یرضی۔ ذلک فضل اللّٰه علینا۔
محمد بن اسماعیل السّلفی
62سی سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانولہ