کتاب: حضرت مولانا داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 8
مولانا غلام رسول مہر رحلت فرما گئے۔ اور اب مولانا مظہر علی اظہر بھی چل بسے ہیں۔ عزیزم خالد بزمی صاحب نے اس کتاب کی ترتیب و تسوید میں میری بہت مدد کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کرے۔ میری یہ دعا ہے کہ خدا نام و نمود کی خواہش سے ہمارے دلوں کو پاک کر دے اور خاندانی فخر و غرور کی مہلک بیماری سے ہمیں محفوظ رکھے اور اپنی مخلوق کے لیے اس کتاب کو ذریعہ فیضان اور میرے لیے اور والد علیہ الرحمہ کے لیے اس کتاب کو توشہ آخرت بنا دے۔ ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ 25 شوال المکرم 1364ھ مطابق 11 نومبر 1974ء