کتاب: حضرت مولانا داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 459
کیا ہے؟ افراد کی عزت و ذلت، قوموں کے عروج و زوال کے بارے میں ضابطہ الٰہی – امریکہ اور روس آج کیوں معزز ہیں۔ ہم کیوں بے وقعت ہیں؟ ان سوالوں کے جواب اس مقالے میں موجود ہیں۔
10۔ قرآنِ مجید کے صوری اور معنوی محاسن (ایک اجمالی جائزہ)
جدید اصول تنقید کے اعتبار سے قرآن مجید کے فنی محاسن کو اُجاگر کیا گیا ہے – ذات و صفاتِ خداوندی کے قرآنی تصور کی وضاحت – قرآن مجید سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مستند ترین مرقع ہے – ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور انسان کی عائلی، سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی زندگی میں مشعلِ راہ ہے۔
11۔ محمد انقلاب کے چند خط و خال: اس مقالے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جو انقلاب برپا کیا، وہ کن ارتقائی منازل سے گزرا اور اُس کے کیا نتائج مرتب ہوئے اور یہ ثابت کیا ہے کہ محمدی انقلاب ماؤ اور لینن کے انقلاب سے عظیم تر تھا۔
شام کی کلاسیں
یہ ایک المیہ ہے کہ پورے ملک میں کسی دینی درسگاہ میں بھی ایسا نصاب پڑھانے کا انتظام نہیں، جس سے ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، تاجر اور ملازمت پیشہ حضرات جو اپنے جی میں علم دین حاصل کرنے کی تڑپ رکھتے ہیں، استفادہ کر سکیں۔ اس مقصد کے پیشِ نظر شام کی کلاسوں کا اجراء عمل میں لایا گیا ہے۔ نصاب تین پرچوں پر مشتمل ہے: (1) عربی زبان اور گرامر (2) تفسیرِ قرآن (3) حدیث شریف۔
الحمدللہ کہ متوقع نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
اساتذہ کرام
دارالعلوم کی علمی اور تاریخی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بڑے بڑے مستند اور ممتاز علماء اس درسگاہ