کتاب: حضرت مولانا داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 423
نہیں خضاب سے مطلب ہمیں یہ موئے سفید
سیاہ پوش ہوئے ماتم جوانی میں
۔۔۔
آج اک پگڑی ہوئی تھی میکدے میں رہنِ مَے
ذوق وہ تیری ہی دستارِ فضیلت ہو تو ہو
۔۔۔
اے ذوق کسی ہمدم دیرینہ کا ملنا
بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے
۔۔۔
مزے جو موت کے عاشق بیاں کبھو کرتے
مسیح و خضر بھی مرنے کی آرزو کرتے
۔۔۔