کتاب: مولانا احمد دین گکھڑوی - صفحہ 18
مولانا عبدالخالق مدنی(کویت)
پیش گفتار
الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ سید الأنبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین ومن تبعھم بإ حسان إلیٰ یوم الدین۔
نبی اکرم کا ارشادِ گرامی ہے:
((من لم یشکرالناس لم یشکراللّٰه))
’’جو لوگوں کا ممنون احسان نہیں ہوتا، وہ اللہ تعالیٰ کا شکرگزار بھی نہیں ہوسکتا۔‘‘(الجا مع الصغیر: 5641)
تذکرئہ اسلاف سے جہاں تاریخی حقائق سے آگاہی ہوتی اور جماعتوں کی تاریخ رقم کی جاتی ہے، وہاں اس سے روحوں کو جلا ملتی، عزائم جواں ہوتے اور طرزِ اسلاف کو اپنانے کے لیے جذبہء صادقہ بیدار ہوتا ہے۔
مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی۔متعنا اﷲ بطول حیاتہ۔اپنے اسلاف و اکابرین کے سوانح حیات اور زندگی کے احوال و واقعات کو بڑے حسین پیراے میں مرتب کرکے ایسی قابلِ قدر خدمت سرانجام دینے میں مصروف ہیں کہ جس کی ماضی قریب میں نظیر نہیں ملتی، کیوں کہ وہ اس عمل جلیل اور زریں کارنامے کی