کتاب: محدث شمارہ 9 - صفحہ 31
یہودی کے حاخام (مذہبی رہنما) کا پوتا تھا، مارکس چھ برس کا تھا جب اس کے باپ نے (جو خود بھی حاخام تھا) بقول رسل ریا کاری سے عیسائیت قبول کر لی (اس کی ماں آخر دم تک یہودی ہی رہی) کارل مارکس کا دستِ راست فرڈی ننڈلازیل (Ferdinend Lassale) تھا۔ اس نے پہلی انٹر نیشنل [1] (First International) میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔ لازیل نسلاً ہی نہیں مذہباً بھی یہودی تھا۔ سوشلزم نظریاتی اعتبار ہی سے نہیں عملاً بھی اک یہودی تحریک تھی، روس یورپ اور امریکہ میں ہر جگہ سوشلسٹ تحریک کے صفِ اوّل کے رہنما یہودی تھے۔ روس میں سوشل انقلابیوں (Social Revolutionaries) کا رہنما الیگزنڈر کرنسکی جو زار شاہی کا تختہ کے بعد عبوری حکومت میں وزیر اعظم بنا، پیدائشی اعتبار سے یہودی تھا۔ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی جو آگے چل کر کمیونسٹ پارٹی کہلائی، کا بانی پلیخانوف بھی یہودی تھا۔ موجودہ سوشلسٹ روس کا بانی لینن ایک یہودی النسل جرمن ڈاکٹر الیگزنڈر بلانک کا نواسہ تھا۔[2] مارٹوف ایک مدت تک لینن کے ساتھ کام
[1] کمیونسٹوں کی پہلی بین الاقوامی کانگریس [2] مشہور امریکی صنف لوئی فشر جو لینن کا قریبی ساتھی اور ایک مدت تک زبردست مدا رہ چکا ہے۔ اور خود بھی یہودی ہے۔ اپنی کتاب (۱۹۶۵) Life of Lenin میں لکھتا ہے کہ لینن یہودی الاصل تھا۔ عام یہودی بھی لینن کو یہودی ہی سمجھتے تھے۔ روس میں لینن کی قیادت میں بالشوبک انقلاب برپا ہوا، تو ہنگری کا ایک یہودی شاعر لازلولا کاتوس کیلز (Laszlo Lakatoskellner) فرطِ مسرت س دیوانہ ہو گیا۔ اس نے ایک نظم کہی جس میں اس نے لکھا: نیا یسوع آگیا ہے۔ لینن، لینن (Louis Marschalko) (The World Conquerors R.50، ان دنوں وکٹر مارسڈن Victor Marsden نامی) ایک انگریز صحافی جنگ کی خبریں فراہم کرنے کےے لئے روس میں مقیم تھا، اس نے مارننگ پوسٹ کے نام اپنے ڈسپیچ میں لکھا: لینن ایک کالمک (Calmyc) یہودی ہے، اس کی بیوی بھی یہودن ہے جس کے بچے یدش بولتے ہیں۔‘‘ (دی ورلڈ کنکرر ص ۵۲) واضح رہے کہ لینن کی قانونی بیوی کرپسکایا تھی یہ بھی یہودی عورت تھی، لیکن اس سے لینن کا کوئی بچہ نہ تھا۔ غالباً وکٹر مارسڈن کو غلط فہمی ہوئی۔ لینن کی ایک داشتہ بھی تھی۔ الزبتھ (افسا فیڈرو فنا) اس کا نام تھا۔ یہ عورت بھی یہودن تھی۔ اس کے پانچ بچے تھے۔ چار اپنے شوہر سے اور ایک دیور سے (جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے) یہ عورت (کرپسکا، کی موجودگی میں) لینن کے گر میں بطور داشتہ انقلاب بالشویک کے بعد تک رہی جب یہ تپ دق میں مبتلا ہوئی تو لینن اس سے الگ ہوا اور اس کے ساتھ اس کے بچے بھی جو یہودی ماں باپ کی اولاد ہونے کی وجہ سے یدش بولت تھے۔ غلباً انہی بچوں کو وکٹر فارسڈن نے لینن یا کرپسکایا کے بچے سمجھا۔ کمیونسٹ انقلاب کے بعد یہ عورت ماسکو کی سوویت اور مرکزی حکومت میں اہم مناصب پر فائز رہی، افسا ۱۹۲۰ء میں مر گئی اور اسے لینن کے اس ’’قرب‘‘ کی بناء پر سرخ چوک (Square) میں دفن ہونے کا اعزاز ملا۔ ہربرٹ فٹش (Herbert Fitsch) سکاٹ لینڈ یارڈ کا آدمی تھا۔ وہ خدمت گار کے بھیس میں لینن کے حاشیہ نشینوں میں شامل ہو گیا۔ اس نے اطلاع دی: لینن ایک ’’مثالی یہودی‘‘ ہے۔