کتاب: محدث شمارہ 9 - صفحہ 3
کتاب: محدث شمارہ 9
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور
ترجمہ:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
فکر و نظر
رجب المرجّب
ماہِ رجب کے فضائل کے متعلق چند احادیث ملتی ہیں جو صحیح نہیں ہیں ۔ شیخ عبد الحق دہلوی رحمہ اللہ نے ’’ماثبت بالسنہ‘‘ میں رجب کی فضیلت کے بارے میں چند حدیثیں لکھ کر ان کے متعلق تحریر کیا ہے کہ یہ حدیثیں صحیح نہیں ، ان میں سے اکثر ضعیف اور موضوع ہیں ۔[1] حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ‘‘تبین العجب‘‘ میں فضیلت ماہِ رجب سے معلقہ حدیثوں پر بحث کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ’’ان میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں کہ انہیں حجت قرار دیا جائے۔‘‘ شیخ علامہ قاضی القضاۃ یمن محمد بن علی شوکانی رحمۃ اللہ علیہ کتاب ’’السیل الجرار‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں کہ:۔
لَمْ یَرِدْ فِیْ رَجَبَ عَلَی الْخُصُوْصِ سُنَّۃٌ صَحِیْحَۃٌ وَلَا حَسَنَۃٌ وَلَا ضَعِیْفَۃٌ ضُعْفًا خَفِیْفًا بَلْ جَمِیْ مَا رُوِیَ فِیْہِ َلَی الْخُصُوْصِ اِمَّا مَوْضُوْعٌ مَکْذُوْبٌ اَوْ ضَعِیْفٌ شَدِیْدُ الضَّعْفِ وَغَایَۃُ مَا یَصْلُحُ التَّمَسُّکُ بِہ اِسْتِحْبَابُ صَوْمِہ مَا وَرَدَ فِیْ حَیْثِ الرَّجُلِ الْبَاھِلِیِّ اَنَّ النَّبیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ لَہ صُمْ اَشْھَرَ الْحُرْمِ وَرَجَبُ مِنَ الْاَشْھُرِ الْحُرُمِ بِلَا خِلَافٍ وَھٰذَا الْحَدِثُ اَخْرَجَہ اَحْمَدُ وابُوْ دَاودَ وَابْنُ مَاجَۃ لٰکِنَّہ لَا یَدُلُّ عَلٰی شَھْرِ رَجَبَ عَلَی الْخُصُوْصِ۔‘‘
[1] اصل عبارت یہ ہے۔ فَھٰذِہ اَحَادِیْثُ زُکِرَتْ فِیْمَا عِنْدَنَا مِنَ الْکُتُبِ وَلَمْ یَصحّ مِنْھَا َلٰی مَا قَالُوْا شَیٔ وَغَالِبُھَا الضَّعِیْف وَجُلُّھَا مَوْضُوْعٌ: (انتھٰی)