کتاب: محدث شمارہ 9 - صفحہ 27
اسے آپ نے دو تین مرتبہ پڑھایا اور فرمایا جاؤ۔ قد غفر اللّٰه لک۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہیں معافی دے دی ہے۔ (حاکم) آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو بیش از بیش استغفار پڑھنے اور ہر قسم کے فسق و فجور سے اجتناب کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ گلہائے نعت راسخؔ عرفانی تکوین کائنات کا عنوان کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم معراجِ حسنِ محفلِ امکاں کہیں اُنہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! نوعِ بشر ہے جن کے تعلق سے سر بلند برحق ہے یہ کہ عظمتِ انسان کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! کرتے ہیں فخر جن کی غلامی پہ تاجدار حیران ہیں کس زبان سے سلطان کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! جن کا وجود زینتِ گلزارِ حسن ہے تزینِ خلا و جانِ بہاراں کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! کمتر ہے یہ مثال بھی، لیکن نہ جانے کیوں جی چاہتا ہے مہر درخشاں کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! بندے ہوئے ہیں جنکی ہدایت سے خودشناس رمز آشنائے خلوتِ عرفاں کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ بھی بشر ضرور ہیں ، لیکن مثالِ سنگ ہم کوئلہ ہیں ، لعلِ بدخشاں کہیں اُنہیں صلی اللہ علیہ وسلم ! راسخؔ ہے فرض جن کی زمانے پہ اقتداء کیونکر نہ روحِ حاصل ایماں کہیں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم