کتاب: محدث شمارہ 8 - صفحہ 9
کی روشنی میں پکار رہے ہیں اور خداوند قدوس کی رحمت کاملہ سے پر امید ہیں کہ اصحابِ بدر کی طرح اگر چند مخلص اور باعمل لوگ آج بھی منظم ہو گئے تو ایک بار پھر کلامِ پاک میں مرقوم اس حقیقت عظمےٰ کے اعتراف پر ساری دنیا مجبور ہو جائے گی۔ کَمْ مِّنْ فِئَۃٍ قَلِیْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً کَثِیْرَۃً بِاِذْنِ اللّٰهِ۔ ’’یعنی بسا اوقات ایسا ہوا کہ اللہ کے حکم سے قلت نے کثرت پر فتح پائی۔‘‘ اے ملت اسلامیہ کے جانبازو! اور اے ناموس مصطفےٰ کے محافظو! شاید یہ سعادت آپ ہی کی قسمت میں لکھی ہو کہ تعمیر ملت کا یہ عظیم کام آپ سے لیا جائے گا۔ نیکی کسی کی جاگیر نہیں ۔ اس راہ میں امیر غریب، اچھے برے اور چھوٹے بڑے کی کوئی تخصیص نہیں ۔ آپ خدا کا نام لے کر آگے بڑھیں اور پاکستان میں اسلامی نظامِ تعلیم رائج کرنے کا تہیہ کر لیں ، ایک تنظیم اور ایک سلیقہ کے ساتھ اپنی ساری توانائیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے صرف کر دیں اور انجام خدا پر چھوڑ دیں ۔ ؎ اُٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے؟ پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے؟ (عبد الغفار اثرؔ) جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ (علامہ نواب صدیق الحسن خان رحمۃ اللہ علیہ) ان دونوں مہینوں کی فضیلت کے متعلق کوئی آیت یا حدیث نظر سے نہیں گزری، جو عبادات عموماً سر انجام دی جاتی ہیں ، اس ماہ میں بھی ان عبادات پر متوجہ رہنا چاہئے۔ راقم الحروف کی پیدائش ۱۹ جمادی الاولیٰ ۱۲۲۸ھ بروز یک شنبہ ہوئی تھی۔ یک شنبہ لغت عرب میں یوم الاحد کہتے ہیں ، خدا کا شکر ہے کہ اس نے مجھے قُلْ ھُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ کا قائل پیدا کیا۔ میری پیدائش کا وقت اشراق کا تھا، خدائے پاک نے میرے سینۂ بے کینہ کو علمِ شرع و توحید کے آفتاب کا مشرق بنایا ہے۔ وللّٰه المنۃ