کتاب: محدث شمارہ 8 - صفحہ 48
فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے واسطے مالک بن حویرث کے جس وقت ارادہ کیا اس نے کہ جدا ہو آپ سے کہ نماز پڑھتے رہنا جیسا کہ دیکھا تم لوگوں نے مجھ کو نماز پڑھتے ہوئے اور نہیں تفصیل کی (کہ جلسہ بسبب بڑھاپے کے کرتا ہوں ) پس ہو گی دلیل واسطے شافعی کے پس بہتر یہ ہے کہ حمل کیا جائے اوپر تعلیم جواز کے واللہ اعلم۔ کہا فتاوی ظہیر یہ میں کہ کہا شمس الائمہ حلوانی نے کہ تحقیق خلاف افضلیت میں ہے یہاں تک کہ اگر کیا جلسہ جیسا کہ وہ مذہب شافعی کا ہے نہیں مضائقہ ہے ساتھ اس کے نزدیک ہمارے الخ۔‘‘ مصباح الہدایہ شرح عوارف میں ہے: ’’اگر دیگر بارہ برخواہد خاست از برائے جلسہ استراحت بنشیند آہ‘‘