کتاب: محدث شمارہ 8 - صفحہ 19
ربی جس کا چیئرمین ہوا تھا، اسے سب سے زیادہ اختیارات حاصل تھے۔ وہ کونسل کے فیصلوں پر نظرِ ثانی کر سکتا تھا۔ ان کی اپنی عدالتیں تھیں ۔ جن میں دیوانی مقدمات کے فیصلے ہوتے، صرف فوجداری مقدمات میں انہیں ریاست کی عدالتوں کی طرف رجوع کرنا پڑتا تھا۔ غیر یہودی حکام کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کے لئے ایک افسر رابطہ نامزد کیا جاتا۔ پرائمری تعلیم ہر یہودی بچے کے لئے لازمی تھی یہ تعلیم اندھی ہوتی تھی۔ تاہم یہودی سیکولر تعلیم بھی پرائیویٹ طور پر حاصل کرتے جس کا انتظام ہر