کتاب: محدث شمارہ 8 - صفحہ 17
اور دہشت پسندوں (Teprorists) کی بھاری تعداد انہی جماعتوں اور قوتوں پر مشتمل تھی۔ یہ ساری قومیں سوشلزم کی علمبردار تھیں اور ان کی رہنمائی یہودیوں یا یہودی النسل عیسائیوں کے ہات میں تھی۔ سوشلزم کا تاریخی ارتقاء: آگے بڑھنے سے پہلے سوشلزم کی پیدائش، اس کے تاریخی پس منظر اور اس کے ارتقاء میں کار فرما قوتوں پر ایک مختصر سی نظر ڈال لینا ضروری ہے۔ روس میں زیر زمین سرگرمیوں کا آغاز اٹھارہویں صدری کے وسط میں ہوا یہ وہ دور تھا جب یورپ میں انقلابی افکار کی رَو عام ہو چکی تھی۔ انقلابی مفکرین کی کتابیں پھیل رہی تھیں ۔ اِن مفکرین کی اکثریت یہودیوں کے ان نظریات سے متاثر تھی جو ’’غیتو یعنی باڑوں میں پروان چڑھ رہے تھے۔ یورپ کے مسیحی معاشرے میں یہودیوں کو سخت نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ اس نفرت کا بنیادی سبب تو یہ تھا کہ عیسائی عوام و حواص انہیں یسوع مسیح کا قاتل سمجھتے تھے، لیکن ان کے اپنے کرتوتوں اور عیسائی معاشرے میں انتشار انگیز