کتاب: محدث شمارہ 6 - صفحہ 47
اِنَّ الْمِنَیَّۃَ لَمْ تُتْلِفْ بِہ رَجُلاً بَلْ اَتْلَفَتْ َلَماً لِلدِّیْنِ مَنْصُوْبًا
موت نے ایک آدمی کو فنا نہیں بلکہ دین کے ایک مستحکم اور راسخ پہاڑ کو نیست و نابود کر دیا ہے۔
کَانَ الزَّمَانُ بِہ تَصْفُوْ مَشَارِبُہ وَالْآنَ اَصْبَحَ بِالْتَّکْدِٰرِ مَقْطُوْبًا
انکی زندگی میں زمانہ صاف ستھرے اور شیریں چشمہ کی طرح تا جو اب ان کی موت سے گدلا اور میلا ہو گیا ہے۔
کَلّا واَیّامُہ الغُرُّ الَّتِیْ جَعَلَتْ لِلْعِلْم نُوْراً وَّ لِلْتَّقْوٰی مَحارِیْبَا
بخدا! ان کے مبارک اور زریں دور نے علم کیلئے روشنی کے مینار اور تقویٰ و پرہیزگاری کیلئے محراب قائم کر دیئے تھے۔
اَوْدٰی اَبُوْ جَعْفَرٍ وَّالْعِلْمُ فَاصاَعْظَمَ ھٰذَا صَاحِبًا اَوْ ذَاکَ مَصْحُوْبا
ابو جعفر اور علم دونوں ایک ساتھ ہلاک ہو گئے، یہ کتنا عظیم ساتھی اور وہ کتنے عظیم رفیق تھے۔
وَدَّتْ بِقَاعُ بِلَادِ اللّٰهِ اَوْ جُعِلَتْ قَبْراً لَّہ فَحَبَاہَا جِسْمُہ طِیْباً
زمین کا ہر قطعہ خواہشمند تا کہ ان کی قبر بن جائے اور ان کے جسم اطہر سے اس کو سعادت اور خوشبو نصیب ہو
اہل حدیث نمبر
ادارۂ محدث نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال کے اختتام پر جلد کا آخری شمارہ، خاص نمبر شائع کیا جائے، جس کی ضخامت معمول سے ڈیڑھ گنا ہو۔
موجودہ سالنامہ اہل حدیث نمبر ہو گا، ان شائ اللہ۔ جس میں تحریک اہلحدیث کا پس منظر، تاریخی حیثیت اور اہل حدیث مکتب فکر سے متعلق علمی و تحقیقی مضامین شائع کئے جائیں گے۔
’’محدث‘‘ کے اہل قلم معاونین ان مواضیع پر اپنی علمی نگارشات بھیج کر شکریہ کا موقع دیں ۔ ’’صرف تحقیقی مضامین ارسال فرمائیں ‘‘، (ادارہ)