کتاب: محدث شمارہ 6 - صفحہ 3
کتاب: محدث شمارہ 6 مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور ترجمہ: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ فکر و نظر غیر اسلامی تعلیم و تربیت اور اس کے نتائج نام نہاد ترقی یافتہ اقوام کی تقلید میں ہمارے ہاں جس تعلیم و تہذیب کا دور دورہ ہے اور نوجوان نسل جس طرح اس کا شکار ہو رہی ہے۔ اور نوجوان نسل جس طرح اس کا شکار ہو رہی ہے۔ اس نے اسلامی تہذیب و تمدن اور مشرقی روایات کو ایسی بری طرح سے ڈائنا سیٹ کیا ہے کہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، چند سالوں میں دیکھتے ہی دیکھتے ہماری سوسائٹی یورپ کی ذہنی غلام ہو گئی ہے۔ ہمارے ادارے، ہمارے مراکز، ہمارے دار العلوم اور تربیتی سنٹر سب یورپ زدگی کے مریض ہو گئے ہیں ۔ ہمارا اندازِ فکر، ہماری معاشرت، ہمارا طرزِ زندگی اسلامی سادگی کو ترک کر کے عیسائیت کا نقال یا دیگر غیر اسلامی بلکہ اسلام شمن قوموں کے نقش قدم پر چلنے پر فخر محسوس کر رہا ہے، اس قلب ماہیت کی وجہ سے اسلام پر سے اعتماد اور ایمان باللہ کو سخت ٹھیس لگی ہے۔ قرآن، اسلام اور ہادیٔ اسلام کی عظمت بالکل کم ہو گئی اور سرِ عام نوجوان نسل نہ صرف اسلامی کلچر کا مذاق اُڑا رہی ہے، بلکہ ڈاکٹر فضل الرحمن اور ہمچو قسم کے اصحاب قلم اسلام کو مسخ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ عہدِ حاضر کے ایسے اکثر مدعیانِ ثقاقتِ اسلامی اسی مغری مرعوبیت کا شکار اور تجدد پسندی کے مریض ہیں اور وہ اسلام کو بلا واسطہ اپنا ہدف بنانے کے بجائے ’’ملاں ‘‘ کو تختۂ مشق بنا کر عوام کے دلوں سے اسلام کی وقعت کو زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ان کے نزدیک عہد حاضر کے لادین نظریات اور لا دین سائنس