کتاب: محدث شمارہ 5 - صفحہ 6
اور الحجرات یا ان کی جگہ سورۃ النسا داخل نصاب ہے۔ کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں آخری پارہ کی آخری مختصر سورتوں کی تفسیر نصاب کا حصہ ہیں ۔ یونیورسٹی کے آخری مرحلہ پر (جو طلبہ ایم اے علوم اسلامی کرنا چاہیں ) ان کے نصاب میں تاریخ، ادب تفسیر اور اصول تفسیر کے علاوہ ترجمہ و تفسیر القرآن کا نصاب مندرجہ ذیل ہے: پنجاب یونیورسٹی میں سورہ المائدہ تا سورہ التوبہ کراچی یونیورسٹی میں سورہ البقرہ اور سورہ بنی اسرائیل پشاور یونیورسٹی میں سورہ بقرہ میں سے صرف ۹ رکوع (جو طالبعلم ایف اے میں پڑھ چکا ہوتا ہے) سندھ یونیورسٹی میں کسی آیت کا ترجمہ و تفسیر بھی شامل نصاب نہیں فنی تعلیم میں قرآن کی تعلیم: عمومی نظامِ تعلیم کے علاوہ پاکستان میں فنی تربیتیں اور پیشہ ورانہ تعلیم کے متعدد سکول، کالج، انسٹی ٹیوٹ، اکیڈیمیاں ، بورڈ اور یونیورسٹیاں قائم ہیں ۔ صرف مغربی پاکستان کے اعداد و شمار یہ ہیں : ایک ایک انجینئرنگ یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، ٹیکنیکل یونیورسٹی، ایجوکیشن بورڈ، میڈیکل کالج، ہومیو پیتھ کالج اور طبیہ کالج ۱۹۔ انجینئرنگ کالج ۳ لا کالج ۸ کمرشل انسٹی ٹیوٹس ۲۴ کامرس کالج ۸ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ۲۲ ٹیچرز ٹریننگ کالج ۹ ووکیشنل سنٹرز ۳۲ اس کے علاوہ زرعی کالج، فاریسٹ کالج، امراض دندان کالج، طب یوانات کالج، نیشنل کالج آف آرٹس، جسمانی تربیت کے کالج، افسران انتظامیہ کی تربیتی اکیڈیمیاں اور بری بحری فضائی فوج، پولیس کے تربیتی ادارے بھی موجود ہیں ۔ مندرجہ بالا (۱۴) اداروں میں زیر تدریس اور زیر تربیت طلبا کی مجموعی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔ لیکن سوائے ایک انجینئرنگ یونیورسٹی (جہاں صرف سورہ فاتحہ کی تفسیر شامل ہے)