کتاب: محدث شمارہ 5 - صفحہ 47
نعت ہے نامِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عیاں شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے وہ شایانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم شاہانِ زمانہ کی حقیقت کو نہ پوچھو شاہانِ زمانہ ہیں غلامانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَک سے یہ ثابت خود ربّ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے ثنائ خوانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے حُبِّ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی رہ حُبِّ الٰہی محبوبِ الٰہی ہیں جیبانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کر سکتے نہیں پھر وہ کسی اور کی تقلید ہو جاتے ہیں جو حلقہ بگوشانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مشفق بھی ہے محسن بھی ہے صادق بھی امیں بھی ہر بات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے شایانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہر صبح منور ہے تو ہر شام معطر اللہ رے یہ وسعتِ دامانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سرتابیٔ فرمانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے خبردار اللہ کا فرمان ہے فرمانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دولت ہے کہ اولاد ہو، دل ہو کہ جگر ہو عاجزؔ کی ہر اک چیز ہے قربانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم