کتاب: محدث شمارہ 48 - صفحہ 48
آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ جب جوتے پڑے تو بعض بول اُٹھے، کہ ہم جھوٹے تھے، ہم توبہ کرتے ہیں۔ چونکہ یہ دونوں خواہشیں اور داعیے ہمیشہ موجود رہے ہیں، اس لئے بہتر ہے کہ اس قماش کے لوگوں کی نفسیات، ہتھکنڈوں اور شرارتوں کے پیچ و خم سے ہر مسلمان کو باخبر رہنا چاہئے تاکہ جب یہ فتنہ سر اُٹھائے تو موقع پر ہی اس کی سرکوبی کی جا سکے۔ (عزیز زبیدی) (۲) تالیف : کشف الاسرار مؤلف : مولانا محمد صدیق صاحب شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ، لائل پور مرتب : محمد سلیمان اظہرؔ (ایم۔اے) ناشر : عمیر اکیڈمی۔ گلی نمبر ۴، محلہ رحمت آباد، پوسٹ بکس نشاط آباد لائل پور طباعت : عمدہ قیمت : ۶ روپے زیرِ نظر تالیف، ایک شیعہ عالم مولوی غلام یٰسین صاحب کی طرف سے اہل سنت و جماعت پر کیے گئے ۲۴ اعتراضات کا مدلل جواب ہے اور در حقیقت یہی اعتراضات الفاظ کے ہیر پھیر کے ساتھ اہل تشیع اکثر اُٹھاتے رہتے ہیں۔ اس کتاب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایثار، خاندانِ رسالت سے ان کی رشتہ داریاں، ان کے فضائل اور مشاجرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اسی طرح واقعۂ قرطاس، طائفہ منصورہ، اذان میں ’’الصلوٰۃ خیر من النوم‘‘ کا ثبوت اور تصوّر امامت جیسے مسائل پر اظہار خیال کیا گیا ہے۔ بعض روایات جو خوش عقیدہ سنی حضرات بھی پیش کر دیتے ہیں ان کی حقیقت واضح کی گئی ہے۔ ’’انا مدینۃ العلم وعلی بابھا‘‘ اسی قبیل کی روایت ہے۔ کتاب پر ایک نظر ڈالنے سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ مولانا محمد صدیق صاحب کی شیعہ لٹریچر پر گہری نظر ہے اور وہ اپنے موضوع سے بطورِ احسن عہدہ بر آ ہوئے ہیں۔ پروفیسر سلیمان اظہر صاحب بھی مبارکباد کےمستحق ہیں جنہوں نے کتاب کی نوک پلک سنوایر ہے۔ کتابت کی اغلاط ذوق پر گراں گزرتی ہیں۔ (ابو شاہد)