کتاب: محدث شمارہ 45 - صفحہ 38
تو آپ نائب ہوتے۔ آپ ۴۵ھ میں فوت ہوئے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کو حکم دیا تھا کہ قرآن مجید جمع کریں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت زید مدینہ کے امام تھے۔ (الاصابہ: ج۱ص۵۴۳، اسد الغابہ:ج۲ص۲۲۱، الاستیعاب :ج۱ص۱۸۸)آپ نے حافظ ہونے میں کوئی کلام نہیں ہے۔ جمع القرآن علی عہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔ (معرفۃ القراء الکبائر ذہبی:ج۱ ص۳۶)احد الذین جمعوا القرآن علی عہدہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم و عرض القرآن علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم یعنی آپ نے قرآن مجید یاد کرکے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوسنایا ۔ (طبقات القراء جزری:ج۱ص۲۹۶)کان حافظا (الاتقان:ج۱ص۷۴)
۳۳۔ عبداللہ بن عیاش
نسب: ابوالحارث عبداللہ بن عیاش بن ربیعۃ المخزومی المکی والمدنی۔
آپ حبشہ میں پیدا ہوئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ کو نحو مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔ جب آپ نے نحو کےمسائل مرتب کرکے حضرت علی رضی اللہ عنہ کودکھائے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ما احسن ھذا النحو الذی نحوت فمن ثم سمی النحو نحواً۔ یعنی آپ نے کتنے اچھے مسائل بنائے ہیں تو اس سے علم نحو کا نام نحو پڑگیا۔ آپ نے قرآن مجید یاد کرکے حضرت ابی بن کعب کو سنایا۔ الفاظ یہ ہیں ، قرأ القرآن علی ابی بن کعب۔ (معرفۃ القراء الکبار:ج۱ص۴۹)آپ حافظ قرآن تھے۔(طبقات جزری:ج۱ ص۴۲۹)
۳۴۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
نسب: اُم عبداللہ عائشہ بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا دکھائی گئیں ۔ جب حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا فوت ہوگئیں توآپ نے مکہ میں ہی حضرت عائشہ سےنکاح کرلیا۔ مدینہ میں جاکر اپنے گھر لائے۔ آپ ہجرت سے ۸ سال قبل مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں ۔ کبیرۃ محدثات عصرھاء نابغۃ فی الزکاء والفصاحۃ والبلاغۃ فکان علمھا کبیرا ذاتا ثیر عمیق فی نشر تعالیم الرسول۔ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : انہ اتی النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فقال ای الناس احب الیک یارسول اللّٰہ ! قال عائشہ۔ قال من الرجال؟ قال ابوھا قال ثم من؟ قال :عمر۔ یہ وہی ہستی ہیں جن کے بارے میں خدا تعالیٰ نے آیات نازل کیں (اعلام النساء:ج۱ ص۹)ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا عائشۃ ھذا جبرائیل یقوئک السلام۔ قلت وعلیہ السلام ورحمۃ اللّٰہ ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح سے قبل خواب میں دیکھا ۔کہا گیا۔ ہذہ زوجتک فی الدنیا والاخرۃ۔ حضرت مسروق رحمہ اللہ جب بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ، فرماتے: حدثنی الصادقۃ بنت الصدیق حبیۃ حبیب اللّٰہ ۔ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوں کاعلم ایک