کتاب: محدث شمارہ 45 - صفحہ 23
سریانی نبی ہیں او رحضرت ہود، حضرت صالح، حضرت شعیب او رحضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین وسلم عربی نبی ہیں (موارد الظمان ص۵۳ و ابن کثیر:ص۵۸۵؍۱ بحوالہ ابن مردویہ) قرآن مجید میں جن انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے اسماء گرامی مذکور ہیں ، ان کےنام یہ ہیں : حضرت آدم، حضرت ادریس، حضرت نوح، حضرت ہود، حضرت صالح، حضرت ابراہیم، حضرت لوط، حضرت اسماعیل، حضرت اسحاق، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت ایوب، حضرت شعیب، حضرت موسیٰ، حضرت ہارون، حضرت یونس، حضرت داؤد، حضرت سلیمان ، حضرت الیاس، حضرت یسع، حضرت زکریا، حضرت یحییٰ، حضرت عیسیٰ، ذوالکفل او رحضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین وسلم (تفسیر ابن کثیر: ص۵۸۵؍۱) حضرت خضر کےمتعلق مختلف روایات ہیں ، جمہو رکے نزدیک وہ بھی نبی ہیں اور آیت سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ وقال القرطبی:وھو نبی عند الجمہور والایۃ تشھد بذلک لان النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم لا یتعلم ممن ھودونہ (فتح:ص۴۳۴؍۶)اسی طرح اس میں بھی اختلاف ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں یا نہیں ؟ حضرت امام بخاری، امام حربی، امام ابوجعفر بن المناوی، امام ابویعلیٰ الفراء، امام ابوطاہرعبادی اورامام ابوبکر بن العربی او رایک جماعت کےنزدیک وہ اب صفحہ ہستی پرموجود نہیں ہیں ، ہاں جمہور کے نزدیک صحیح یہ ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہیں ۔ قال ابن الصلاح: ھو حی عندجمہور العلماء والعامۃ معھم فی ذلک (فتح الباری:ص۴۳۴؍۶) خاص کر صوفیائے کرام کااس امر پر اصرار ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں او ران سے ان کی ملاقاتیں ہوتی ہیں ، ایک واقعہ حافظ ابن حجر عسقلانی نے بھی بیان کیا ہے او رفرمایا ہے کہ اس کے راوی گوارا ہیں ۔ روی یعقوب بن سفیان فی تاریخہ و ابوعروبۃ من طریق ریاح .... ابن عبیدۃ : قال رایت رجلا یماشی عمر بن عبدالعزیز معتمد اعلیٰ یدیہ فلما انصرف قلت لہ: من الرجل؟ قال رایتہ؟ قلت نعم، قال احبک رجلا صالحاً ذاک اخی الخضر لاباس برجالہ(فتح الباری :ص۴۳۵؍۶) وروی بن عساکر فی ترجمۃ ابی زرعۃ الرازی بسند صحیح انہ دای وھو شاب رجلا نھاہ من غشیان ابواب الامراء ثم راہ بعد ان صاد شیخا کبیر اعلیٰ حاتہ الاولیٰ فناہ عن ذلک ایضا قال فالتفت لا کلمہ فلم ارہ فوقع فی نفسی انہ الخضر (ایضاً) روی البیہقی من طریق الحجاج بن قرانصتہ ان رجلین کان یتبایعان عنہ ابن عمر فقام علیہم رجلا فنھاھما عن الحلف باللّٰہ ووعظھم بموعظۃ فقال ابن عمر لاحدھما: اکتبا منہ