کتاب: محدث شمارہ 43 - صفحہ 8
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ (ف۲۳ھ)کی خلافت کے دور میں ایک شخص نے ماہ رمضان میں شراب پی تو آپ نے اس کو ۸۰ دُرے لگائے اور فرمایا: ویلک وصبیاننا صیام (بخاری)’’تیرا ناس ہو! (تو جوان ہوکر شراب پیتا ہے)حالانکہ ہمارے چھوٹے بچے تک روزے سے ہیں ۔‘‘ پھر اس کو ملک شام میں جلا وطن کردیا۔ (بغوی: اس سے معلوم ہوا کہ اسلامی ریاست کے فرائض میں یہ بھی داخل ہے کہ ماہ رمضان کے تقدس کی نگرانی کرے اور جو غیر معٍذور لوگ اس کے احترام کے منافی کوئی حرکت کریں ان کو اس کی سزا دے۔ ٭٭٭