کتاب: محدث شمارہ 43 - صفحہ 63
جائے تو مکمل سیرت سامنے آجاتی ہے۔
اُردو زبان کے سوانحی ادب میں زیر نظر تالیف ایک اہم اضافہ ہے۔
.............................................
(۵)
نام کتاب : نورالدین زنگی
مؤلف : طالب ہاشمی
طباعت و کتابت : عمدہ
صفحات : ۳۳۲، قیمت : ۱۱ روپے
ناشر : قومی کتب خانہ، ریلوے روڈ لاہور
نورالدین محمود زنگی تاریخ اسلام کی ان ہستیوں میں سے ہیں جن پرمسلمان بجا طور پر ناز کرسکتے ہیں ۔ حیرت ہے کہ بقول مؤلف کتاب ہذا اُردو زبان میں نور الدین زنگی مرحوم پرکوئی کتاب نہ لکھی جاسکی۔ علامہ شبلی مرحوم نے ’’ناموران اسلام‘‘ کی سیرت نگاری کا پروگرام بنایا تو اس رجل عظیم کو شامل کیا۔مگر قدرت نے انہیں اپنا منصوبہ مکمل کرنے کی مہلت نہ دی۔
آج ہمارے نوجوان ’’اسلامی تاریخی ناولوں ‘‘ کے رسیا ہیں ۔ جن میں مصنوعی جاذبیت پیدا کرنے کے لیے عشق و عاشقی کے قصے شامل کئے گئے ہیں ۔ بظاہر قاری ان سے لطف اندوز تو ہوتا ہے مگر تاریخ کا صحیح شعور حاصل نہیں کرسکتا۔ ان حالات میں یہ ضروری ہے کہ تاریخی واقعات بلا کم و کاست اور بغیر کمی بیشی کے پیش کردیئے جائیں ۔طالب ہاشمی نے زیر تبصرہ تالیف میں اس پہلو پر خاص طور پر زور دیا ہے۔
جناب طالب ہاشمی نے ناموران اسلام کی سوانح شروع کرکے شبلی نعمانی کے مشن کو زندہ کیا ہے۔
(۶)
نام کتاب : تہافۃ الفلاسفہ (تلخیص و تفہیم)
مؤلف : مولانا محمد حنیف ندوی
طباعت : آفسٹ
صفحات : ۲۲۰ ، قیمت ۱۲ روپے
ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ کلب روڈ لاہور
مولانا محمد حنیف ندوی علمی و دینی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ ان کی فکر انگیز تالیفات نے غور و فکر کے کئی گوشے وا کئے ہیں ۔ امام غزالی رحمہ اللہ کے افکار پر ان کی تین کتابیں ، سرگذشتہ غزالی،