کتاب: محدث شمارہ 43 - صفحہ 59
ابوشاہد (ایم ۔ اے) تعارف و تبصرہ کتب نام کتاب : مسیح موعود کی پہچان (قرآن و سنت کی روشنی میں ) مؤلف : مفتی محمد شفیع طباعت : لیتھو صفحات : ۴۴ قیمت : ایک روپیہ پچیس پیسے ناشر : مکتبہ دارالعلوم کراچی۔ ۱۴ مرزائے قادیان کا دعویٰ ہے کہ وہ مسیح موعود ہے۔مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نے آج سے پچاس سال پہلے قرآن و سنت کی روشنی میں مسیح موعود کی ۷۷۔ کی اعلامات پر مشتمل یہ کتابچہ ترتیب دیا تھا۔ جس کے مطالعہ سے مرزائے قادیان کاجھوٹا او رکاذب ہونا واضح ہوجاتا ہے۔ مسیح موعود کی علامات اور حالات ایک جدول میں لکھے گئے ہیں اور قرآن و حدیث کے حوالہ جات پیش کئے گئے ہیں ۔ دیباچہ میں بتایا گیا ہے کہ احادیث کی عبارتیں خاصی طویل تھیں اس لیے جملہ احادیث کو ضمیمہ کی صورت میں کتابچہ کے آخر میں درج کیا گیا ہے۔ (ص:۹)مگر یہ ضمیمہ غائب ہے۔ طباعت کی اس خامی کے باوجود کتابچہ قابل مطالعہ ہے۔ خاص طور پر قادیانی عقیدہ رکھنے والوں تک یہ کتابچہ پہنچایا جائے۔ شاید ان میں سے کوئی حقیقت پہچان لے۔ ................................................................... (۲) نام کتاب : سیرت یعقوب رحمہ اللہ ومملوک رحمہ اللہ مؤلف : پروفیسر انوار الحسن شیرکوٹی طباعت : گوارا، مجلہ مع گردپوش صفحات : ۲۴۰۔ قیمت: پندرہ روپے پچھتر پیسے صرف ناشر : مکتبہ دارالعلوم۔ کراچی ۔۱۴ نانوتہ ضلع سہارنپور کی مردم خیز بستی ہے۔ یہاں کی صدیقی برادری میں مولانا مملوک علی نانوتوی