کتاب: محدث شمارہ 41-40 - صفحہ 6
ھُمْ يَقْنُطُوْنَ﴾ (پ۲۱۔ الروم۔ ع۴)
اور جب ہم لوگوں کو (اپنی)رحمت (کا مزہ)چکھا دیتے ہیں تو وہ جھوم جاتے ہیں اور اگر ان کے اپنے کرتوتوں کی بناء پر ان پر کوئی افتادہ پڑ جائے تو بس آس توڑ بیٹھتے ہیں ۔
فرمایا اصل میں یہ لوگ درمیانی راہ چاہتے ہیں کہ کچھ مان لیں یا کچھ چھوڑ دیں ، تو اس سے مسلمانی میں کوئی فرق نہ آئے۔
﴿یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَّخِذُوْا بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا﴾ (پ۶۔ النساء۔ ع۲۱)
کام آسان ہو اور فائدہ کی بھی توقع ہو تو ساتھ ہو لیتے ہیں ، ورنہ حیلے بہانے کر کے جان چھڑاتے ہیں ۔
﴿لَوْ کَانَ عَرَضًا وَّسَفَراً قَاصِدًا لَّا تَّبَعُوْكَ وَلٰكِنْ بَعُدَتْ عَلَيْھِمُ الشُّقَّةُ وَسَيَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَوِسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ ﴾(پ۱۰۔ توبہ۔ ركوع۶)
(اے پیغمبر!)اگر سرِ دست فائدہ ہوتا اور سفر بھی متوسط درجے کا ہو تو وہ آپ کے ساتھ ہو لیتے لیکن ان کو مسافت دور معلوم ہوئی (اگر آپ ان سے وجہ پوچھیں گے تو)خدا کی قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہم سے بن پڑتا تو ہم ضرور آپ کے ساتھ نکل کھڑے ہوتے۔
تکلیف کی گھڑی ہوتی تو خدا کا شکر کرتے کہ ہم ان کے ہمراہ نہیں تھے، اگر بات فضل و کرم کی ہوتی تو ہاتھ ملتے کہ کاش ہم بھی ان کے ہمراہ ہوتے۔
﴿فَاِنْ اَصَابَتْکُمْ مُّصِيْبَةٌ قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَھُمْ شَھِيْدًا. وَلَئِنْ اَصَالَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللّٰهِ لَيَقُوْلَنَّ .... يٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ مَعَھُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِيْمًا﴾ (پ۵۔ النساء۔ ع۱۰)
پھر اگر تم پر کوئی مصیبت آپڑے تو لگے کہنے کہ خدا نے مجھ پر احسان کیا کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل ہو تو بول اُٹھے کہ..... اے کاش! میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مجھ کو بھی بڑی کامیابی ہوتی۔
بلکہ اگر فریق مخالف کو فتح ہوتی تو ان کو ممنون کرنے کی کوشش کر ڈالتے کہ ہم نے تم کو ان کے چنگل سے چھڑایا۔
﴿فَاِنْ کَانَ لَکُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُوْا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ وَاِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِيْنَ نَصِيْبٌ قَالُوْا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ﴾ (پ۵۔ النساء۔ ع۲۰)
تو اگر اللہ کے کرنے سے تمہاری فتح ہو گئی تو کہنے لگتے ہیں (کیوں جی!)کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ اور اگر کافروں کو فتح ہوئی تو (ان سے)کہنے لگتے ہیں کہ کیا ہم تم پر غالب نہیں ہو گئے تھے اور تم کو مسلمانوں