کتاب: محدث شمارہ 41-40 - صفحہ 47
کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ صرف عرب ہی نہیں بلکہ اس دور میں تمام دنیا ہی بدترین گمراہی، اوہام اور خرافات میں مبتلا تھی۔ دوسرے باب میں انہوں نے بعثتِ محمدی کے بعد بنی نوعِ انسان کی تقدیر بدل دینے والے انقلاب کے حالات مسحور کن انداز میں بیان کئے ہیں ۔ تیسرے باب میں بڑے ولولہ انگیز پیرائے میں مسلمانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں دنیا کی قیادت کرتے دکھایا گیا ہے۔ پانچویں اور چھٹے باب میں مسلمانوں کے تنزل اور مخالفِ اسلام قوتوں کے عروج کی تفصیل نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کی گئی ہے۔ ساتویں باب میں فاضل مصنف نے مسلمانانِ عالم اور بالخصوص عربوں کو اپنا محاسبہ کرنے اور اپنی سیرت و کردار کو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کی نہج پر استوار کرنے کی دعوت دی ہے۔ ساری کتاب میں شروع سے اخیر تک تحقیق، عمیق نظری اور تفکر کی گہری چھاپ ہے اس کے ایک ایک لفظ سے ایسا اخلاص اور سوز درد مندی نمایاں ہے کہ پڑھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب تاریخ اور تفکر کا نہایت خوشگوار امتزاج ہے۔ فاضل مصنف کا اندازِ فکر خالص دینی اور اسلامی ہے ساتھ ہی وہ بڑے وسیع النظر اور وسیع المطالعہ بھی ہیں ۔ مختلف تاریخی واقعات سے انہوں نے جو نتائج اخذ کیے ہیں وہ فکر و نظر کی آخری حد تک درست معلوم ہوتے ہیں ۔ بلا مبالغہ یہ کتاب اپنے موضوع پر ہر لحاظ سے ایک شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے اس کا مطالعہ نہ صرف معلومات میں اضافہ کا باعث ہو گا بلکہ ایمان اور یقین کو مزید پختہ کرے گا۔ کتاب کی کتابت اس کے شایانِ شان معلوم نہیں ہوتی۔ کئی جگہ کتابت کی غلطیاں بری طرح کھٹکتی ہیں امید ہے کہ آئندہ ایڈیشن میں انہیں دور کر دیا جائے گا۔ (طالب ہاشمیؔ) (۲) نام : سیرت حضرت سعد بن ابی وقاص مصنف : طالبؔ ہاشمی ضخامت : ۲۶۴ صفحات (مجلد دیدہ زیب سرورق) قیمت : ۹ روپے سائز : ۱۸ x ۲۳ / ۸ ناشر : قومی کتب خانہ (رجسٹرڈ)ریلوے روڈ لاہور فاتح عراقِ عرب حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا شمارِ شمع رسالت کے ان پروانوں میں ہوتا ہے جن کے مہتمم بالشان کارناموں اور دینی خدمات سے تاریخ اسلام کے صفحات