کتاب: محدث شمارہ 41-40 - صفحہ 46
تعارف و تبصرہ کتب نام : انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر مصنف : مولانا سید ابو الحسن علی ندوی ضخامت : ۴۸۰ صفحات (مجلد۔ دیدہ زیب گرد پوش) کاغذ و طباعت عمدہ۔ کتابت واجبی پتہ ناشر : مجلس نشریاتِ اسلام۔ ۱۔ کے۔ ۳۔ ناظم آباد نمبر ۱ کراچی نمبر ۱۸ حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی مدظلہ کا شمار دنیائے اسلام کے ان عظیم ترین علماء اور مفکرین میں ہوتا ہے جس کے علم و فضل اور گراں قدر دینی خدمات پر ملتِ اسلامیہ بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔ مبداء فیاض نے انہیں اردو اور عربی زبان و ادب پر بے پناہ قدرت عطا کی ہے اور ان دونوں زبانوں میں ان کے قلم سے متعدد ایسی کتابیں نکل چکی ہیں جن میں سے ہر ایک اپنے موضوع پر شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان میں سے کئی کتابیں ، عالمگیر شہرت کی حامل ہیں ۔ زیرِ نظر کتاب بھی اس زمرے میں آتی ہے۔ اصل میں یہ کتاب عربی ہیں ’اذا خسر العالم بالخطاط المسلمین‘ کے نام سے لکھی گئی تی اور تقریباً پچیس سال پہلے مصر کے ایک مشہور دار الاشاعت کی طرف سے شائع کی گئی تھی۔ اس کتاب کو عالم اسلام میں اس قدر مقبولیت ہوئی کہ اب تک عربی میں اس کے نو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ۔ اس کا ترجمہ انگریزی، فرانسیسی، ترکی اور فارسی زبانوں میں بھی ہو چکا ہے اور ان تراجم کے دو دو ایڈیشن نکل چکے ہیں ۔ عربی کتاب کے بیشتر حصے کو فاضل مصنف نے خود اردو میں منتقل کیا ہے اور چند ابواب کا ترجمہ مولانا عبد اللہ ندوی، مولانا محمد رابع ندوی اور مولانا محمد حسنی نے کیا ہے۔ اردو میں اس کتاب کا یہ آٹھواں ایڈیشن ہے۔ عربی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کا مقدمہ مصر کے نامور مفکر اسلام سید قطب شہید رحمہ اللہ نے لکھا تھا یہ مقدمہ بجائے خود ایک بلند پایہ مقالہ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا اردو ترجمہ بھی زیرِ نظر کتاب میں شامل ہے۔ کتاب کے پہلے باب میں فاضل مصنف نے بعثتِ محمدی سے قبل کے حالات کا بڑی دقتِ نظر