کتاب: محدث شمارہ 37 - صفحہ 42
ثناء اللہ بلتستانی۔ اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی مدینہ منوّرہ کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کی سفارشات در اجلاس ششم ربیع الآخر ۱۳۹۴ھ الحمد للّٰہ رب العالمین وصلی اللّٰه وسلم وبارک علی عبدہ ورسوله نبينا محمد وعلٰي اٰله وصحبه اجمعين۔ فضیلۃ الشیخ عبد العزیز بن باز چانسلر اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ و صدر اعلیٰ مشاورتی کمیٹی یونیورسٹی ہذا کی دعوت پر یونیورسٹی کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا، اجلاس کی کاروائی نو روز تک چلتی رہی ہر روز ایک نشست ہوئی۔ تمام تر اجلاس چانسلر یونیورسٹی کی صدارت میں ہوا، اس اجلاس میں حسبِ ذیل ماہرین تعلیم، ممتاز علماء اور مفکرین نے شرکت کی۔ ۱۔ شیخ ابو بکر جومی چیف جسٹس شمالی نائیجیریا ۲۔ شیخ ابو الحسن علی ندوی ناظم اعلیٰ ندوۃ العلماء لکھنؤ (بھارت) ۳۔ ڈاکٹر احمد محمد علی ڈپٹی سیکرٹری وزارت تعلیم سعودی عرب ۴۔ شیخ حسنین محمد مخلوف سابق مفتیٔ مصر ۵۔ ڈاکٹر سید محمد الحکیم پروفیسر شریعت کالج یونیورسٹی ہذا ۶۔ شیخ عبد العزیز الفدا ناظم تعلیمات ریاض یونیورسٹی (سعودی عرب) ۷۔ شیخ عبد الرؤف اللبدی پروفیسر شریعت کالج یونیورسٹی ہذا ۸۔ شیخ عبد العزیز محمد عیسیٰ وزیر امور ازہر (مصر) ۹۔ شیخ عبد اللہ العقیل وزیر اوقاف و امور دینیہ (کویت) ۱۰۔ ڈاکٹر محمد باقر پروفیسر ٹریننگ کالج ریاض یونیورسٹی ۱۱۔ ڈاکٹر محمد امین المصری نگران اعلیٰ تعلیم ملک عبد العزیز یونیورسٹی (مکہ مکرمہ) ۱۲۔ شیخ محمد بہجت اثری سابق وزیر اوقاف (عراق) ۱۳۔ ڈاکٹر محمد حبیب خوجہ پرنسپل زیتونیہ کالج (برائے شریعت و اصولِ دین) تونس