کتاب: محدث شمارہ 37 - صفحہ 40
تعین کرے گی۔ علاوہ بریں یہ رصد گاہ سورج، چاند اور دیگر قریبی اجرام فلکی کے بارے میں خالص سائنسی بنیادوں پر جدید ترین آلات کی مدد سے مشاہدات کرے گی اور متعلقہ امور میں ریسرچ کا کام بھی کرے گی۔
ہجری کیلنڈر:
موجودہ شمسی کیلنڈروں کے بنانے میں گرین وِچ کی شاہی اور واشنگٹن کی بحری رصد گاہوں سے بہت مدد لی جاتی ہے۔ یہ رصد اہیں کئی ہزار سالوں کے لئے بہت مختصر مگر جامع جنتریاں نکالتی رہتی ہیں۔ یہ جنتریاں سورج چاند اور دیگر اجرامِ فلکی کے بارے میں اوقات کی تعیین اور دیگر فلکیاتی معلومات بہم پہنچانے میں سب سے زیادہ قابلِ اعتبار سمجھی جاتی ہیں۔ ان تقویموں میں دی گئی معلومات سادہ جدولوں کی صورت میں دی جاتی ہیں جو بلاشبہ کئی مقاصد کے لئے کافی ہوتی ہیں۔ چنانچہ یہ تقویمیں گریگوری کیلنڈر سے متعلق تمام معلومات کی امل ہوتی ہیں۔ مگر ہجری کیلنڈر میں سال کی ابتداء کے تعیین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس (اسلامی مہینے کی ابتداء) کا تعین مشاہدہ قمر اور اس کے حساب کے علاوہ دیگر پانچ پرکھ سے کیا جا سکتا ہے، جو ہیئت کے اعتبار سے خالصۃً پیدائش قمر پر منحصر ہوتا ہے یہ مختلف طرق و ذرائع بعض اوقات ٹھیک نہیں بیٹھتے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ ہجری کیلنڈر میں بہت سا تفاوت ہے۔ ہر طبقۂ جانچ اپنے اندر کچھ خوبیاں رکھتا ہے اور اسی طرح کچھ سقم بھی۔ جب ہم اس کا فیصلہ کر لیں کہ ہجری کیلنڈر کے لئے ہم کون سا طریقہ اختیار کریں گے تو اس طرح ہمارے لئے یہ ممکن ہو جائے گا کہ آئندہ کئی سالوں کی تاریخ کا تعین کر سکیں۔ ایسے عالم گیر کیلنڈر کے لئے، جو تمام مسلم ممالک کے لئے کار آمد ہو گا، ایک متفقہ فیصلہ کرنا ہو گا جس کے تحت کسی ایک اسلامی ملک کا صدر مقام معیار قرار پائے گا۔ چنانچہ ہماری نر میں دنیائے اسلام میں مکہ مکرمہ سے بڑھ کر کوئی اور مقام نہیں ہے جسے یہ ترجیح حاصل ہو۔
دُور بین:
یہ توقع کی جا رہی ہے کہ شمس و قمر اور دیگر اجرام فلکی کے مشاہدے کے لئے، منطقہ بروج کی روشنی اور فلک شِپ اور انہی سے متعلق کئی اور امور میں تحقیق کے لئے یہ رصد گاہ کئی دور بینیں نصب کرے گی۔ ان تحقیقات کے لئے یہ ضروری ہو گا کہ خاص قسم کی دور بینیں ہوں اور پھر انہیں کئی امدادی آلات سے بھی لیس کیا گیا ہو۔ یہ تمام تفصیلات ابھی طے نہیں پائی ہیں مگر توقع ہے کہ عنقریب اس بارے میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔
کمپیوٹر اور لائبریری:
اس رصد گاہ میں ایک کمپیوٹر اور ایک عمدہ کتب خانہ قائم ہو گا۔ یہ کمپیوٹر ہجری کیلنڈر، فلکیاتی مشاہدات