کتاب: محدث شمارہ 37 - صفحہ 37
خاکہ تیار کیا۔
رصد گاہ کے لئے جگہ:
کسی رصد گاہ کے لئے مناسب جگہ کے چناؤ کا انحصار اس امر پر ہے کہ اس رصد گاہ کے مقاصد اور پروگرام کیا ہیں اور ان پروگراموں کے لئے مشاہدات کی نوعیت کیا ہے؟ تاہم چند ایسے امور ہیں جو ہر فلکی رصد گاہ کے قیام کے لئے نہایت اہم اور بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ مناسب جگہ کے چناؤ میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال ضروری ہے۔
۱۔ یہ جگہ شہر کی روشنی، آواز، دھوئیں اور دیگر ہنگاموں سے کافی فاصلے پر ہو۔
۲۔ وہ جگہ اونچی پہاڑی پر ہو جو طبقۂ اسفل سے ذرا بلند ہو۔
۳۔ وہاں بجلی، پانی وغیرہ کا مناسب انتظام ہو اور بذریعہ سڑک وہاں تک پہنچنا آسان ہو۔
۴۔ اور دیگر سائنسی اداروں اور جامعات سے زیادہ دور نہ ہو۔
۵۔ ساحل سمندر سے بھی زیادہ دور نہ ہو۔
۶۔ یہ جگہ بادل، تند و تیز ہوایں، بارش، کُہر، گرد کے بُرے اثرات کے لحاظ سے مناسب ہو۔
۷۔ وہ جگہ مستقبل میں وسعت کا خیال رکھتے ہوئے منتخب کی گئی ہو۔
مکہ کے قریب مغرب میں سلسلۂ کوہ پر چند مقامات سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور موسی عناصر کے تجزیے کے بعد، جس میں سات سال کا عرصہ لگا اور جزیرہ نمائے عرب میں پھیلے ہوئے کئی مقامات کا جائزہ لیا گیا، ایک علاقے کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ ہمارے مشاہدات و تجربات کے لے یہ مناسب جگہ ہے۔ یہ مقام طائف کے قریب سطح سمندر سے ۱۵۰۰ میٹر اونچائی پر واقع ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ تب ہو گا جب منتخب کردہ جگہوں پر ایک لمبے عرصے میں کئی اور تجربات کیے جائیں گے۔
رصد گاہ:
یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اسلامی رصد گاہ، اپنے ابتدائی مراحل میں خصوصی اہمیت کے حامل پروگراموں پر عمل کرے گی۔ تاہم ان میں وقت کے ساتھ ساتھ ان پروگراموں سے متعلق دوسرے امور بھی شامل کیے جاتے رہیں گے۔ مجموعی طور پر یہ رصد گاہ ان امور پر کام کرے گی۔
(الف) ۱۔ تعیین وقت
۲۔ مشاہدۂ قمر