کتاب: محدث شمارہ 37 - صفحہ 11
يُضِلُّ بِه كَثِيْرًا وَّيَھْدِيْ بِه كَثِيْرًا وَمَا يُضِلُّ بِه بیان کرنے میں خدا کی کون سی غرض (اٹکی پڑی) تھی، ایسی ہی مثال سے خدا بہتیروں کو گمراہ کرتا ہے اور ایسی ہی مثال _______________________________ ﴿وَاِذَا تُتْلٰي عَلَيْھِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَيْرِ ھٰذَا اَوْ بَدِّلْهُ﴾ (پ۱۱. يونس ع۲) جب ہمارے واضح احکام ان کو پڑھ کر سنائے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو ہم سے ملاقات کی امید نہیں وہ فرمائش کرتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی اور قرآن لاؤ یا اسی میں (کچھ) رد و بدل کر دو۔ ﴿فَمَالَھُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِيْنَ. كَاَنَّھُمْ حُمُر مَّسْتَنْفِرَةٌ. فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ. بَلْ يُرِيْدُ كُلُّ امْرِيٍ مِّنْھُمْ اَنْ يُؤتٰي صُحُفًا مُّنَشَّرَةٌ ﴾(پ۲۹. المدثر. ع۲) ان لوگوں کو کیا (بلا مار گئی) ہے کہ نصیحت (قرآن) سے (اس طرح) رو گردانی کرتے ہیں گویا کہ وہ (جنگلی) گدھے ہیں (اور) شیر (کی صورت) سے بدک بھاگتے ہیں بلکہ ان کے تو یہ ارادے ہیں کہ ان میں سے ہر شخص کو (قرآن کے بجائے) کھلے ہوئے صحیفے دیئے جائیں۔ ﴿یَقُوْلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِنْ ھٰذَا اِلَّا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ﴾(پ۷.الانعام ع۳) منکرِ قرآن کہتے ہیں کہ قرآن (میں رکھا ہی کیا ہے اس میں) تو صرف اگلوں کی کہانیاں اور قصے ہیں۔ ﴿وَھُمْ يَنْھَوْنَ عَنْهُ وَيَنْئَوْنَ عَنْهُ﴾ (ايضاً) اور یہ لوگ قرآن (کے سننے) سے دوسروں کو روکتے ہیں اور (آپ بھی) اس سے بھاگتے ہیں۔ منکرینِ حق کی یہ سرکشی اور چالیں ہیں، جن کی پاداش میں ان کے دل کا کوڑھ بڑھتا ہی گیا ہے۔ ﴿وَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِھِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْھُمْ رِجْسًا اِلٰي رِجْسِھِمْ وَمَاتُوْا وَھُمْ كٰفِرُوْنَ﴾ (توبہ رکوع ۱۶) اور جن لوگوں کے دلوں میں مرض ہے تو اس (سورت) نے ان کی (پچھلی) خباثت پر ایک خباثت اور بڑھائی اور یہ لوگ کفر کی حالت میں مر گئے۔ انسان کی جیسی کچھ فطرت ہوتی ہے، مختلف لمحات میں عموماً وہی ترقی کرتی ہے، اچھی ہے تو اچھی، بد ہے و بد۔ اس سے مراد وہ عادات نہیں جو غلط ماحول کی وجہ سے بن جاتی ہیں، کیونکہ حالات کے بدل جانے سے وہ بدل جاتی ہیں بلکہ یہاں اس سے مراد خلقی مزاج اور افتاد طبع ہے جو خاص حالات میں بالخصوص کروٹ لیتی ہے جیسے یہاں۔ ۴؎ یُضِلّ بِه كَثِيْرًا (اس كے ذیعے خدا بہتوں کو گمراہ کرتا ہے) اس میں زاویۂ نگاہ کے نتائج