کتاب: محدث شمارہ 368 - صفحہ 26
اس طرح کل انتیس (۲۹) سورتوں کے شروع میں تیرہ (۱۳) قسم کے حروفِ مقطعات وارد ہوئے ہیں اور اگر ان میں مکرّر حروف کو الگ کر دیا جائے تو کل چودہ (۱۴) حروف مستعمل ہوئے ہیں جن کا مجموعہ یہ ہے: نص حکیم قاطع له سر.
ان حروف مقطعات پر اور جن سورتوں کے آغاز میں یہ آئے ہیں ان پر غور کیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہر سورت جس کے آغاز میں یہ حروف آئے ہیں ان کے بعد قرآن مجید کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ جیسے سورۃ البقرۃ کا آغاز : ﴿الم () ذٰلِكَ الكِتٰبُ لا رَيبَ فيهِ﴾... سورةالبقرة" اسی طرح سورۃ آل عمران کا آغاز: ﴿الم () اللّٰہُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ الحَىُّ القَيّومُ () نَزَّلَ عَلَيكَ الكِتٰبَ بِالحَقِّ﴾ " اور: ﴿طه ()ما أَنزَلنا عَلَيكَ القُرءانَ لِتَشقىٰ﴾ "اور ان حروف مقطعات کے بعد قرآن مجید کا ذکر یہ بتاتا ہے کہ یہ قرآن مجید انہی حروف سے مل کر بنتا ہے۔ یہ حروف تمہارے ہاں بھی موجود ہیں مگر تم انہیں جوڑ کر قرآن مجید جیسا نمونہ نہیں لا سکتے اور قرآن مجید نے جن سورتوں میں اپنی جیسی کوئی سورت یا دس سورتیں لانے کا چیلنج دیا ہے وہ وہی سورتیں ہیں جن کا آغاز حروف مقطعات سے ہوتا ہے، یعنی سورۃ البقرۃ اور سورہ ہود۔
۳۔ وہ سورتیں جن کی ابتدا حرفِ ندا سے ہوتی ہے
جن سورتوں کا آغاز حرفِ ندا "يا أيّها" سے ہوتا ہے، ان کی تعداد دس(۱۰)ہے:
الف: ﴿ يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ﴾ سے تین (۳) سورتیں شروع ہوئی ہیں:
۱۔المائدۃ: ﴿ يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ ﴾
۲۔ الحجرات: ﴿ يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَيْنَ يَدَيِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ﴾
۳۔ الممتحنہ: ﴿ يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّيْ وَ عَدُوَّكُمْ اَوْلِيَآءَ ﴾
ب: ﴿ يٰاَيُّهَا النَّبِيُّ ﴾ سے بھی تین (۳) سورتوں کا آغاز ہوا ہے:
۱۔ الاحزاب: ﴿ يٰاَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَ وَ الْمُنٰفِقِيْنَ﴾
۲۔الطّلاق: ﴿ يٰاَيُّهَا النَّبِيُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ ﴾
۳۔ التحریم: ﴿ يٰاَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَ﴾