کتاب: محدچ شمارہ 367 - صفحہ 80
تھی۔ اس کے باوجود ایسا ہوا کہ دنیا بھر میں امریکہ کو برا کہا جانے لگا۔''[1] ''امریکہ کا یہ آپریشن اپنی حقیقت کے اعتبار سے ایک خدائی آپریشن تھا۔ اس نے ان تمام طاقتوں کو زیر کردیا جو امن اور دعوت کے مشن کے خلاف محاذ بنائے ہوئےتھے۔''[2] مذکورہ بالا اقتباسات سے جناب وحید الدین کی فکری گمراہیاں اور طرزِ فکر بخوبی واضح ہوجاتا ہے۔یہ اقتباسات اس کتاب میں مذکور تحقیقات کی ایک جھلک ہیں۔اس کتاب میں مولانا وحید الدین خان صاحب کی تحریروں کی روشنی میں ان کی شخصیت کا جو تجزیہ پیش کیا گیا ہے،اس کا خلاصہ یہ ہے کہ خان صاحب بدنیت یا اسلام دشمن یا یہودی ایجنٹ تونہیں ہیں جیسا کہ اُن کے بعض ناقدین کی رائے ہے۔ تاہم اُن کے نفسیاتی پرابلم ہیں جنہوں نے اُنہیں تخیلات کی اِس دنیا (fantasy and delusion) تک پہنچایا ہے کہ وہ اپنے آپ کو دنیا میں ایک نہیں بلکہ دنیا کی ہزار سالہ تاریخ میں ایک شمار کر رہے ہیں۔ اِس تجزیے کے مطابق اُن کے غیر متوازن اور مسلم اُمّہ کے بارے عدم برداشت کے رویوں کے جواب میں غصّہ کرنے کی بجائے ان کی نفسیاتی کیفیت کو سمجھنا چاہیے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ مریض سے نفرت نہیں کی جاتی، تاہم اس سے رہنمائی بھی نہیں لی جاتی اور اس کو فکری قیادت کے حساس منصب پر بھی فائز نہیں کیا جاتا۔ نوٹ: مذکورہ بالا کتاب 'مولانا وحید الدین خان:افکار ونظریات' کی سافٹ کاپی محدث آن لائن لائبریری میں موجودہے اور درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے: http://kitabosunnat.com/kutub-library/molana- waheed-ud-deen-khan-afkar-w-nazriyat.html
[1] ماہ نامہ الرسالہ : جولائی۲۰۰۷ء، ص۳۰،۳۱ [2] ماہ نامہ الرسالہ : جولائی۲۰۱۰ء، ص۲۶