کتاب: محدچ شمارہ 367 - صفحہ 39
امام کی اقتدا میں بیٹھ کر نماز پڑھیں لیکن مندرجہ بالا روایات کے بر عکس مصادرِ حدیث میں اس کے متضاد روایات بھی موجود ہیں جن سے ثابت ہو تاہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مرض الموت میں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور باقی صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں کھڑے ہو کر نما ز پڑھی، چنانچہ صحیح بخاری میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے : ۱۔ قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم جَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ: ((مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ...)) الخ[1] '' جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر بیماری شدت اختیار کر گئی تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کی خبر دینے آئے تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کوجماعت کروائے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! بے شک ابوبکر ایک نرم دل آدمی ہیں اور وہ آپ کے مقام (مصلیٰ) پر کھڑے نہیں ہوں گے اور لوگوں کو اُن کی آواز نہیں سنائی دے گی، اس لئے آپ سیدنا عمر کو کہتے تو بہتر ہوتا۔آپ نے فرمایا: تم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کوجماعت کروائے۔ میں نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو کہا کہ وہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہیں، سو حفصہ نے بھی (یہ بات) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہی جس پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یوسف علیہ السلام کی خواتین کی طرح ہو۔ پس جب نماز شروع ہوئی تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نفس میں آسانی محسوس کی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کا سہارا لے کر کھڑے ہوئے اور آپ کے پاؤں زمین پر نشان ڈال رہے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد (نبوی صلی اللہ علیہ وسلم )میں داخل ہوئے۔ جب سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آہٹ پائی تو پیچھے ہٹنا شروع کیا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اُنہیں(ٹھہرنے کا)اشارہ کیا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بائیں جانب بیٹھ گئے۔چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ؍پڑھا رہے تھے جبکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھا رہے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کررہے تھے اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کر رہے تھے۔'' ۲۔ عَنْ عُبَيْدِ اللّٰه بْنِ عَبْدِ اللّٰه قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ
[1] صحیح بخاری:۷۱۳ ؛صحیح مسلم: ۹۳۶