کتاب: محدث شمارہ 365 - صفحہ 35
۱۔حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
إِنَّ الْخَمْرَ حُرِّمَتْ، وَالْخَمْرُ يَوْمَئِذٍ الْبُسْرُ وَالتَّمْر[1]
''شراب حرام ہوئی تو ان دنوں کچی پکی کھجوروں سے ہی شراب بنائی جاتی تھی۔''
۲۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ
لَقَدْ أَنْزَلَ اللّٰه الآيَةَ الَّتِى حَرَّمَ اللّٰه فِيهَا الْخَمْرَ وَمَا بِالْمَدِينَةِ شَرَابٌ يُشْرَبُ إِلاَّ مِنْ تَمْرٍ[2]
'' جب اللہ تعالیٰ نے تحریم خمر کی آیت نازل فرمائی تو اس وقت مدینہ میں کھجوروں کی شراب ہی نوش کی جاتی تھی۔''
ایک روایت کے الفاظ ہیں:
وَمَا نَجِدُ - يَعْنِى بِالْمَدِينَةِ - خَمْرَ الأَعْنَابِ إِلاَّ قَلِيلاً، وَعَامَّةُ خَمْرِنَا الْبُسْرُ وَالتَّمْر[3]
''ہمارے پاس مدینے میں انگوروں کی شراب بہت کم تھی،بلکہ عام طور پر ہمارے ہاں کچی پکی کھجوروں سے ہی شراب بنتی تھی۔''
۳۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ
نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَإِنَّ فِى الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ لَخَمْسَةَ أَشْرِبَةٍ، مَا فِيهَا شَرَابُ الْعِنَبِ[4]
''جب شراب حرام ہوئی تواس وقت مدینہ میں پانچ قسم کی شراب تیار ہوتی تھی، اور اُن میں انگوروں کی شراب نہیں تھی۔''
۴۔حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''گندم، جَو، خشک انگور، کھجور اور شہد، ان میں سے ہر ایک سے شراب بنتی ہے۔''[5]
[1] صحیح بخاری :۵۵۸۴؛ صحیح مسلم :۱۹۸۰
[2] صحیح مسلم :۱۹۸۲
[3] صحیح بخاری:۵۵۸۰
[4] صحیح بخاری ۴۶۱۶ ؛صحیح مسلم ۳۰۳۲
[5] سنن ا بی داؤد:۳۶۵۹؛ جامع ترمذی :۱۹۳۴؛ سنن ابن ماجہ :۳۳۷۹