کتاب: محدث شمارہ 365 - صفحہ 112
خطاب میں فرمایا کہ ملت ِاسلامیہ دور حاضر کے چیلنجز کا سامنا تعلیمی ترقی اور باہمی اتحاد واتفاق کے ساتھ ہی کرسکتی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت انسانیت پر عظیم احسانِ الٰہی ہے، جس کے ذریعے آپ کے پیروکار ایک مرکز پر متحد ہوکر دنیا کی عظیم ترین قوت بن گئے۔اگر مسلمان آج تعلیماتِ نبویہ کو خلوص دل سے تھام کر ان پر عمل کریں تو روٹھا ہوا عروج کا دور دنوں میں واپس پلٹ سکتا ہے۔جامعہ لاہور الاسلامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے متنوع پہلوؤں پر محیط اس کی تعلیمی ومعاشرتی خدمات کی تحسین کی اور اس میں اعلیٰ تعلیم کے نئے مراحل پر بھی دلی مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے جامعہ کے مؤسس و صدر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مدنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی اسلامی تعلیمات کے فروغ کی مخلصانہ اور ان تھک مساعی میں صرف ہوگئی ہے اور ہم ان کی جدوجہد کے بیحد قدردان ہیں۔اُنہوں نے بطور پروچانسلر اس جامعہ میں اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے حوالے سے ڈاکٹر مدنی اور جناب سفیر ڈاکٹر غدیر کو دوران خطاب اپنے ساتھ بلالیا اور اپنے خطاب کے دوران دس منٹ تک دونوں شخصیات کے ہاتھ تھامے رکھے۔اور سفیر خادم الحرمین الشریفین کو فرمایا کہ وہ ان کی اس جامعہ میں بطور پرو چانسلر تعیناتی (جو شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے حکم پر ہوئی) کے سلسلے میں بھرپور مدد کریں۔ان کو اپنے فرائض نبھانے میں سعودی سفارتخانہ اور سعودی عرب کے زیر نگرانی پاکستان میں کام کرنے والے اداروں کا مؤثر تعاون درکار ہے، اُنہوں نے سعودی حکومت کو اسلام کا خادم قرار دیتے ہوئے سعودی اداروں کو خدمت اسلام کے لئے یکسو اور متحد ومرکوز ہوجانے کی تلقین کی۔جامعہ لاہور الاسلامیہ کو انہوں نے متوازن ومعتدل اسلام کا حامل اور مسلمانوں میں وحدت ویگانگت کا داعی قرار دیا۔ ڈاکٹر ابا الخیل کے مؤثر وپرجوش خطاب کے بعد جامعہ لاہور الاسلامیہ کے نمایاں خدمات انجام دینے والے ابناء الجامعہ میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، وقت کی کمی کی وجہ سے نامور خدمات انجام دینے والے صرف ۱۵ فاضلین ہی معزز مہمانوں سے یہ شیلڈیں وصول کرسکے، شیلڈ وصول کرنے والوں میں نامور علما، داعیان اوراساتذہ کرام ومحققین شامل تھے۔اس موقع پر جامعہ لاہور الاسلامیہ کے ذمہ داران نے ڈاکٹر ابا الخیل، ڈاکٹر الدریویش، ڈاکٹر الغدیر اور ان کے نامور رفقا کو بھی شکر وتقدیر پر مبنی شیلڈز پیش کیں۔جامعہ لاہور الاسلامیہ اور