کتاب: محدث شمارہ 364 - صفحہ 104
اسی طرح قرآن حکیم میں حرابہ (رہزنی) کی سزا بھی بہت سخت رکھی ہے۔حرابہ میں کچھ لوگ مل کر منصوبہ بنا کر قتل یا ڈاکہ ڈالتے ہیں۔مسافروں اور بے گناہوں کو قتل کرنے اور ان کا سامان چھیننے کے علاوہ خوف وہراس پھیلاتے ہیں۔سورۃ المائدۃ کی آیت نمبر ۳۳ میں رہزنی کی سزا کا ذکر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
''حاکم کا فرض ہے کہ وہ راہزنوں کی جماعت کے مکمل استیصال کے لیے پوری جدوجہد کرے اور اگر مصلحت کا تقاضا ہو تو اس جماعت کے سرغنہ کو قتل کروا دے۔اکثر فقہا کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ اگر ڈاکوؤں کی جماعت طاقت پکڑ رہی ہو اور حکومت بے بس ہو رہی ہو تو اس کے گروہ کو قتل کروا دیا جائے۔'' [1]
خریدارانِ محدث توجہ فرمائیں !
خریدارانِ محدث کو مدتِ خریدار ی ختم ہونے کی اطلاع محدث کے لفافہ پر چسپاں پتہ میں درج تحریر[مدت خریداری....... سے ختم ہو.....ہے] کی خالی جگہ پُرکرکے دی جاتی ہے۔لہٰذا جن حضرات کو یہ اطلاع دی گئی ہے،از راہِ کرم اولین فرصت میں زرِتعاون بھیج کر تجدید کروائیں۔یاد رہے ادارہ محدث کی طرف سے زرِتعاون ختم ہونے پر رسالہ بذریعہ وی پی نہیں بھیجا جاتا۔قارئین بذریعہ بنک ڈرافٹ،منی آرڈر،اور ایزی پیسہ زرِتعاون بھیج سکتے ہیں۔
رابطہ کرتے وقت اپنے خریداری نمبرکا حوالہ ضروردیں۔شکریہ!
[1] السیاسۃ الشرعیہ از علامہ ابن تیمیہ : ص۲۹